تجزیہ ثاقب ملک : کالم ایک تاج دو سر ,نذیر ناجی

پس منظر
نذیر ناجی صاحب نے یہ کالم آصف زرداری ،بلاول بھٹو اور انکے درمیان جاری ،پارٹی پر قبضے کی خاموش جنگ پر لکھا ہے .
خلاصہ
ناجی کہتے ہیں کہ زرداری ،بھٹو خاندان کے سیاسی وارث نہیں بن سکتے .اس لئے بہتر ہے جس طرح سے حاکم علی زرداری نے ،اپنے بیٹے یعنی آصف زرداری کے عروج کے وقت خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا ،زرداری بھی اب بلاول کے لئے رستہ صاف کر دیں . مصنف مزید کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا عوام سے براہ راست کوئی تعلق نہیں رہ گیا .میٹنگز دبئی جا کر ہوتی ہیں بیان ،اور پریس کانفرنسس بھی وہیں سے ہوتیں ہیں .صرف بلاول بھٹو ہیں جو جیالوں کو اپنی طرف کھینچ سکتے ہیں .حالیہ عرصے میں زرداری نے جو اپنے تئیں “اینٹی اسٹیبلشمنٹ” بیانات دئے ،ناجی صاحب اسے بھی زرداری کی عوام میں مقبولیت کی ایک نا کام کوشش سمجھتے ہیں . وہ بیانات دے کر زرداری صاحب پھر چھپ کر بیٹھ گئے .انکے خیال میں ذولفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے عوام کی راہ میں اپنی جان قربان کی .اب بلاول کو موقع ملنا چاہئے کہ شاید وہ عوام کو وہ خوشیاں مہیا کر سکیں جو انکی والدہ اور نانا نہ کر سکے .http://dunya.com.pk/index.php/author/nazeer-naji/2015-10-20/13021/87395866#.ViYteiv5aKI
تجزیہ
اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ زرداری پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کے سیاسی وارث نہیں ہیں اور نہ ہی ہو سکتے ہیں .نذیر ناجی کا یہ کہنا سو فیصد درست ہے .انکا یہ کہنا بھی صائب ہے کہ زرداری کو بلاول کے لئے راستہ صاف کر دینا چاہئے کیونکہ ایک تاج دو سروں پر نہیں سما سکتا .لیکن مجھے انکی اس بات سے اتفاق نہیں ہے کہ ذولفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو نے عوام کے لئے یا پاکستان کے لئے اپنی جان قربان کی .ممکن ہے پیپلز پارٹی کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے لوگ یہ سمجھتے ہوں کہ ان دونوں باپ ،بیٹی نے عوام کے لئے جان دی مگر میرے خیال میں ایسا ہر گز نہیں تھا .بھٹو اور ضیاء الحق وہ دو تلواریں تھیں جن کے لئے صرف ایک نیام تھی .نیام ضیاء الحق کے پاس تھی انہوں نے اپنی تلوار ڈال دی اور دوسری توڑ دی .بھٹو کا غرور یا حد سے بڑھا اعتماد انہیں لے ڈوبا .اس بات کا اعتراف لازمی ہے کہ بھٹو کے شاندار کارنامے کسی طور پر بھی نہیں بھلائے جا سکتے .لیکن انہیں “شہادت” کے رتبے پر فائز کر دینا بھی حقیقت کے منافی ہے .
جہاں تک بینظیر بھٹو کی بات ہے تو وہ ہر حوالے سے اپنے والد سے کم تر تھیں .ذولفقار بھٹو ،بہادر،نیشنلسٹ ،کمال کا مقرر ،بیحد مطالعہ کرنے والا ،انتہائی زہین شخص تھا .بینظیر میں یہ تمام خوبیاں یا تو سرے سے ہی غائب تھیں یا بہت قلیل مقدار میں تھیں .بینظیر صرف اقتدار کے لئے اپنی جان سے گئیں .اقتدار کے بغیر انکی زندگی ممکن نہ تھی .انھیں خوب علم تھا کہ میں ماری جا سکتی ہوں لیکن آخری دنوں میں انھیں اپنے “گارینٹرز ” پر اتنا اعتبار تھا کہ وہ یہ رسک لے بیٹھیں اور اپنی جان سے گئیں .عباس اطہر ،حامد میر ،افتخار احمد اور دیگر پرو “پی پی ” یوں بینظیر بھٹو کی بہادری کو گلوروفائی کرتے ہیں جیسے وہ صرف غریب عوام کے لئے جدو جہد کرتے ہوے جان سے گئیں .حالانکہ غریب عوام سے انکی محبت کا یہ عالم ہے کہ عشروں سے سندھ میں اقتدار کے با وجود سندھی عوام غریب کے غریب ہی ہیں .بلکہ مزید غریب اور مفلوک الحال ہو گئے ہیں .
کوٹ ایبل
چند کوٹ کرنے والے جملے جو اس کالم اور تجزیے سے بنے .
“ان کی پیپلز پارٹی درمیانے درجے کے ایک شادی گھر جتنی جگہ میں سما سکتی ہے ”
“آخر کار خون ہی تلوار پر غالب آتا ہے ” امام خمینی
“کئی ماہ قبل زرداری صاحب نے جنرلوں کوللکارتے ہوے انکی اینٹ سے اینٹ سے بجانے کی دھمکی دی تھی اور پھر فورا ہی بیرون ملک چلے گئے .اینٹ سے اینٹ بجانے کا شوق اب وہ کہاں بیٹھ کر پورا کر رہے ہیں ؟اسکی کوئی پریس ریلز جاری نہیں ہو رہی .”
سوال
چند سوال جو اس کالم سے پیدا ہوتے ہیں
* کیا زرداری اور بلاول کی یہ سرد جنگ حقیقت میں وجود رکھتی ہے ؟ .* اگر یہ جنگ اور اختلافات واقعی ہی شدید ہیں تو انکا انجام کیا ہو گا ؟ * کیا بلاول پارٹی کی صدارت اور اقتدار حقیقی حاصل کر سکیں گے یا زرداری اپنی کسی بیٹی کو لانچ کر دیں گے ؟* کیا بلاول اپنے باپ سے زیادہ اہل اور سمجھدار ہیں ؟
ریٹنگ
ایک بہترین کالم کے ریٹنگ نمبر نو اور دس ہوں گے .ایک اچھے کالم کے نمبر آٹھ اور سات ہوں گے .ایک اوسط کالم کے نمبرز چھ اور پانچ ہوں گے .ایک کمتر کالم کے نمبرز ایک سے لے کر چار تک ہوں گےاس کالم کو اوسط درجے کا ہی کہا جا سکتا ہے

.
. .blog2 blog3 blog4 blog5

Advertisements

2 thoughts on “تجزیہ ثاقب ملک : کالم ایک تاج دو سر ,نذیر ناجی

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s