ثاقب ملک :انڈیا سے دشمنی کیوں ضروری ہے ؟

پتہ نہیں کن خچرانہ قسم کے مغالطوں میں ہم اپنی سوچ کو لٹکاے بیٹھے ہیں .پاکستان کی پیدائش کے پہلے چالیس سال بھی بھارت پاکستان کا دشمن ہی تھا
.اس وقت تو یہ دشمنی پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکی .پاکستان اس دور میں ہمیشہ بھارت بلکہ چین ،کوریا سے بھی آگے ہی تھا . جسکا رونا ہمارے ہاں کے دانشور
روتے ہیں ، ہماری فوج کا ہیوی بجٹ وہ ترقی کیوں نہ روک سکا ؟احمقین کھوپڑیاں یہ کیوں نہیں سوچتیں کہ امریکا کی ٹیکنالوجی،اکنامی اور فنون میں ترقی کی ایک وجہ انکی
روس سے دشمنی بھی تھی . جنوبی کوریا کی ترقی میں نارتھ کوریا کے ہمسائیگی اور دشمنی کا بھی حصہ ہے .اسرائیل کی طاقت بھی اس کے ارد گرد عرب ممالک کے
خطرے میں پوشیدہ ہے چین اور جاپان کی مخاصمت صدیوں پرانی ہے .دونوں کے عروج میں باقی عوامل کے علاوہ اس کا بھی حصہ ہے ..تاریخ میں جایئں تو دنیا کا کوئی
بھی عظیم شہنشاہ جنگ اور دشمنی کے بغیر اپنے ملک ،اپنی تہذیب کو عروج نہیں دلا سکا .دشمنی اور طاقت ور دشمن ایک نعمت ہے . دوسری جانب مغلوں کی موت اور
کاہلی میں کسی سخت دشمن کی عدم موجودگی بھی ایک وجہ ہے .جس دور میں جاپان دنیا سے کٹا ہوا تھا اسی دور میں چین پر بھی زوال کا آغاز ہوا .     منگولوں نے جب
پوری دنیا کو اپنے آگے لگایا تو اس وقت کی سپر پاور مسلمانوں نے اس سے طاقت کشید کی اور اگلے تین ،چار صدیاں اپنی طاقت قائم رکھی .اس بات کا یہ مطلب بھی نہیں کہ
صرف ایک مضبوط دشمن ہی ترقی اور کامیابی کی ضمانت ہے بلکہ اس پہلو کی طرف توجہ دلانا کہ کوئی دشمنی ہمیں طاقت اور کامیابی سے نہیں روک سکتی بلکہ یہ تو ایک سیڑھی ہے .ہم اپنی نا اہلی کو اس قسم کی باتوں میں چھپاتے ہیں اور اپنے تعصبات کی بنا پر ان باتوں کو پروموٹ کرتے ہیں …پاکستان فی الحال ایک حد تک اچھے تعلقات رکھے مگر بھارت سے اپنی دشمنی برقرار بھی رکھے اور جب ہر حوالے سے انڈیا کے برابر آ جائے اور دنیا میں اسکا مقام بھی بلند ہو جائے تو اپنی مرضی سے دوستی کرے یا اپنے مطالبات منواۓ یا آخری حربہ جنگ کا استمعال کرے

.

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s