ٹمبکٹو کا بل گیٹس

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ دنیا کی تاریخ کا امیر ترین شخص کون گزرا ہے تو آپ کے ذہن میں یقیناً بل گیٹس،راک فیلر یا ہنری فورڈ کا نام آئے گا ؟ حالانکہ صدیوں پہلے ایک شخص اور بھی گزرا ہے جو کہ شاید سب سے زیادہ امیر تھا .اسکا نام تھا مانسا موسیٰ کیٹا اور وہ مالی امپائر کا بادشاہ تھا .لیکن دولت اسکی تاریخی میراث کا ایک حصہ تھی .
جب چودھویں صدی میں مانساموسیٰ مالی کا بادشاہ بنا تو اس وقت یورپ تاریک اور دور جاہلیت کا شکار تھا .لیکن اس دور میں مسلمان دنیا ترقی کی منزلیں طے کر رہے تھی .مانسا موسیٰ نے مالی کو ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا .اس نے ٹمبکٹو شہر کو افریقہ کے کلچر اور علم و ادب کا مرکز بنا دیا .اس کے دور میں مالی امپائر نے عروج پایا اور اسکی وسعت میں اضافہ ہوا .لیکن مانسا موسیٰ کی عظیم الشان دولت اور امارت کا اصل اظہار اسکے کے 1324حج کے سفر کے دوران ہوا .
دیکھنے اور سننے والے بیان کرتے ہیں کہ تا حد نظر نگاہ تک اونٹ ہی اونٹ اور گھوڑے ہی گھوڑے تھے . لوگ ہی لوگ نظر آ رہے تھے .اسکے قافلے کے ہر اونٹ پر سونا لدا تھا اور اونٹوں کی تعداد سینکڑوں یا ہزاروں میں تھی .اسکی کنیزوں نے سونے اور ہیرے کے بھاری زیورات کچھ اٹھا رکھے تھے اور کچھ پہن رکھے تھے .اس سفر کے دوران مانسا موسیٰ جہاں جہاں سے گزرا وہاں وہاں اس نے غریب غربا میں سونا بانٹا،مساجد بنوائیں ،لوگوں کو عطیات دئے .اسکے سفر کی یادگاریں آج بھی موجود ہیں .قاہرہ میں اس نے لوگوں میں سونا بانٹا ،تحائف خریدے .
لیکن مانسا موسیٰ نے ٹمبکٹو میں اسلامک یونیورسٹی ،اور اک شاندار مسجد بنوائی کیونکہ وہ مسلمانوں کے لئے بھی کچھ کرنا چاہتا تھا . .اسکی امارت کے قصے یورپ تک جا پہنچے اور اس زمانے کی کیٹلان اٹلس میں ہاتھ میں سونا پکڑے مانسا موسیٰ کی تصویر بھی تھی اور مالی اور ٹمبکٹو کی دولت کے قصے بھی .

(یہ کہانی “ٹیڈ ایجوکیشن” کی ویڈیو سے ماخوذ ہے )

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s