پاکستان ،افغانستان ،عراق سمیت باقی دنیا امریکاسے کیوں نفرت کرتی ہے ؟تھامس ہولا ہان کے آرٹیکل کا ترجمہ

واشنگٹن کے ایوانوں میں اکثر اس بات پر ناک بھوں چڑھائی جاتی ہے کہ امریکا کا ترقی پذیرممالک میں کوئی دوست نہیں ہے اورایسا کیوں ہے ؟ وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں .میرا خیال ہے اس پر حیران ہونے کی کوئی بات نہیں .امریکا دوستی کے لائق ہی نہیں ہے .
حال ہی میں اس بات کو ایک امریکن آفیشل نے اپنی رپورٹ میں افشاں کیا ہے کہ امریکا افسران نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ جب افغان کمانڈرز بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہوں تو وہ انھیں روکنے کے بجائے اپنا چہرہ دوسری جانب کر لیں .جب ایک فوجی نے ایک افغان کمانڈر کو جس نے اپنے بیڈ پر ایک بچے کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا ہوا تھا ، اس قبیح حرکت سے باز رہنے کو کہا تو اس امریکی کپتان کو ڈیوٹی سے فارغ کر کے واپس امریکا بھیج دیا گیا .
نہ ہی کسی کو اس بات پر حیرت ہے اور نہ ہی یہ کوئی راز ہے کہ امریکا نے افغانستان میں پچھلا پورا عشرہ اپنا چہرہ دوسری جانب ہی کئے رکھا .امریکا نے اپنا چہرہ تب بھی دوسری جانب ہی کئے رکھا جب افغانستان میں منشیات کی تجارت عروج پر تھی ،جس کا بڑا حصہ افغان طالبان کی جیبوں میں گیا اور بعد میں اسی رقم سے پاکستانی عوام اور فوجی دہشتگردی کا شکار ہو کر اپنی جان سے گئے .
اقوام متحدہ کے ایک ایکسپرٹ کے مطابق منشیات سے افغان طالبان نے پچھلے کافی برسوں کے افغانستان کے فوجی بجٹ کے برابر رقم پائی .افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت نے پوسٹ کی کاشت پر قطعا کوئی پابندی نہ لگائی بلکہ اسکی سختی سے مخالفت کی ،کیونکہ انکی حکومت کے اکثر وزرا اس سے اپنی جیبیں بھر رہے تھے .امریکا نے بھی اس پابندی کی اندروں خانہ مخالفت ہی کی اور اس منشیات میں سے کافی حصہ پاکستان میں استمعال ہوا .
امریکا نے کرپشن سے بھی اپنا چہرہ دوسری جانب کئے رکھا .ایک میرین میجر کا کہنا ہے کہ جس نے افغان پولیس کے ساتھ کام کیا کہ ایک عام لیفٹننٹ بننے کے لئے پانچ ہزار امریکا ڈالر رشوت دی جاتی ہے .یہ بات کسی عقل کے اندھے کو بھی سمجھ میں آ جائے گی کہ آخر کوئی اتنی کثیر رقم اپنے وطن کی خدمت یا اپنی قلیل تنخوا لینے کے لئے تو نہیں کر رہا وہ ملازمت ملنے کے بعد اس سے کئی گنا زیادہ کمائے گا .قیدیوں کو چھڑوا کر یا پکڑوا کر .
امریکن لیڈرشپ کو خوب معلوم تھا کہ افغان پولیس میں کرپشن کا بول بالا ہے .انہیں علم تھا کہ یہ لوگ اپنے ہی لوگوں کو لوٹ رہے ہیں .انہیں علم تھا کہ یہ لوگ اس پیسے کو لٹا رہے ہیں جس نے انہیں اسلحہ لینا چاہئے اور جب انہیں یہ بھی علم تھا کہ یہ افغان پولیس والے خوب منشیات میں غرق ہیں تب بھی امریکا نے اپنا چہرہ دوسری جانب کئے رکھا .اس قسم کی حرکات کی وجہ سے افغان عوام میں امریکی حمایت سے چلنے والی اس حکومت سے نفرت بڑھی اور ساتھ ہی ساتھ انکی امریکا سے نفرت میں بھی اضافہ ہوا اور اسکا نتیجہ افغان طالبان کی حمایت بڑھنے اور فتوحات میں ظاہر ہو رہا ہے .
ادھر عراق میں شیعہ گورنمنٹ نے سنی اقلیت سے کئے گئے اپنے کنٹرکٹ کو روندتے ہوے سنی سیاست دانوں کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالا .شیعہ کلنگ سکواڈ سنیوں لیڈروں کو قتل کرتے پھر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے .کم سے کم ایک سنی رکن پارلیمنٹ غائب ہو چکا ہے اور اسکی اب تک کوئی خیر خبر نہیں ملی .امریکن حکومت نے اس معاملے میں اپنے لب سی لئے ہیں .پھر جب یہی سنی داعش میں دھڑا دھڑ شامل ہو رہے ہیں تو اب امریکا کو اسکی وجہ سمجھ نہیں آ رہی اور نہ ہی وہ اسکی ذمہ تیار ہیں .
امریکی حکومت کسی بھی مسلے کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہوتی .انہیں کسی بھی ترقی پذیر ملک کے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے .اگر حکومت انکے مفادات کے مطابق ہے تو وہ حکمران چاہے جنسی تشدد کریں ،قتل عام کریں یا کرپشن امریکا اس پر خاموش رہے گا .یہ بد عنوان عناصر امریکا شہ پر مزید بے دھڑک ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا اور خاص کر ترقی پذیر ممالک کے عوام امریکا سے نفرت کرتے ہیں .
یہ ہی کچھ پاکستان میں بھی ہو رہا ہے .امریکا نے غیر جمہوری اور کرپٹ حکومتوں کو صرف اس وجہ سے چلنے دیا کہ وہ انکی بجائی گئی دھنوں پر رقص کرتے رہے اسکے نتیجے میں عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا پھر انہی آزادیوں کا سہارا لے کر امریکا یں پاکستان خود مختاری کو کچل کر ڈرون حملے کئے ،پاکستان لوگوں کو مارا اور اغوا کیا ،نتیجتا عوام کی امریکا نفرت ایمن اضافہ ہوا .
لیکن پاکستان کوئی تباہ حال ملک نہیں ہے .اسکی بڑی وجہ یہاں کے لوگوں کا جمہوریت پر یقین ہے .اب آنے والی سیاسی حکومتوں کو احساس ہو رہا ہے کہ عوام کو وہ جواب دہ ہیں اور امریکا کی اسپورٹ اب انکی حکومت کی گارنٹی نہیں بن سکتیhttp://www.thenews.com.pk/Todays-News-9-348243-Why-America-is-hated

.

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s