کیا پاکستان کی بقا اور اتحاد کا دارومدار نئے صوبوں کی تشکیل پر ہے ؟ صوبوں کی تشکیل ،بنیاد ،مراحل ،اور نام پر ایک مباحثہ .سوالات اور تعارف

میرا یہ ماننا ہے کہ اگر پاکستان میں اگلے دس بارہ برسوں میں نئے صوبے نہ بنے تو ہمارے اتحاد اور بقا کو شدید ترین خطرات لاحق ہو جائیں گے .ہمارے لیڈرز ،عوام اور انٹلیجنسیا ،اس موضوع پر سواے الکشن کے ارتعاش میں یا کسی اچانک ابھر آنے والے تنازعہ کے علاوہ کسی سرگرمی اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے .نام نہاد دانشواران پاکستان یا تو سرکاری عہدوں کے مزے لے رہے ہیں ،یا کسی پارٹی یا اسکے لیڈر کو آخری نجات دہندہ بنا کر پیش کرنے میں مصروف ہیں .جب اس سے فرصت ملتی ہے تو پچھلی صدی کی نظریاتی چیخ چیخ کا آغاز ہو جاتا ہے .اور ہاں پاکستان کے قیام اور اسکے مقاصد پر تو ہر چند مہینے بعد سب کو مروڑ اٹھ جاتی ہے .
میں آپ سب دوستوں کے سہارے سے اس ٹاپک پر ایک بحث کا آغاز کروانا چاہتا ہوں .جن سوالات پر بات ہونی چاہئے انکو میں نیچے درج کر رہا ہوں .مقصد یہ ہے کہ تمام فیس بک کے لکھنے سوچنے اور سمجھنے والے اپنی اپنی آرا دیں .تمام تحریریں یہاں پر بلاگ پر اکٹھی ہو جائیں گی . اس سب کے بعد آخر میں عمدہ صاف اردو میں جن نکات پر اتفاق ہے انکو علیحدہ لکھ لیا جائے ،جن پر اختلاف ہے ان کو بھی لکھ لیا جائے گا .یوں ایک متفقہ دستاویز کی شکل میں تمام تجاویز ایک جگہ پر اکٹھی ہوں گے .مستقبل کے ریفرنس کے بھی کام آئیں گی اور کچھ سیکھنے سمجھنے کا موقع بھی ملے گا .
> کیا پاکستان میں نئے صوبے بننے چاہئیں ؟
> کیا لسانی اور قومیت کی شانخت پر صوبوں کا قیام عمل میں لانا چاہئے یا اسکے بغیر ؟سرائیکی ،ہزارہ، کشمیر کو انکی قومیت کی بنیاد پر صوبہ دینا چاہئے ؟
>کتنے نئے صوبے پاکستان کے لئے ضروری ہیں ؟
> پنجاب کو کتنے حصوں میں اور کس طرح تقسیم کرنا چاہئے ؟
>کیا بہاولپور کو بطور ریاست یا بطور صوبہ علیحدہ حیثیت دینی چاہئے ؟
>کیا کراچی کو بھی علیحدہ صوبہ بنا دینا چاہئے ؟
>کیا صوبوں کی سرحدیں ،پاکستان کی سرحدوں سے زیادہ مقدس ہو چکی ہیں ؟
>سندھ کو تقسیم کرنا چاہئے اور اگر کرنا چاہئے تو کس طرح ؟
>افہام و تفہیم سے نئے صوبے کیسے بن سکتے ہیں ؟
ان تمام اور دیگر سوالات پر اپنی تحاریر مجھے انباکس کر دیں .تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنی ان پٹ دیں

.

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s