شریف برادران اپنی خاندانی چودھراہٹ کے خاتمے کے خوف سے پنجاب تقسیم نہیں کرنا چاھتے (پارٹ ون ).محسن حدید

پچھلے بہت سارے عرصے سے صوبوں کی بات کی جارہی ھے ۔ اصل میں ان پر عملی کام کرنے کی بجائے زیادہ تر سیاست چمکائی گئی ھے خاص طور سے جو رویہ محترم گیلانی صاحب کا رہا ھے وہ واقعی قابل مذمت تھا۔ صوبے بنانے کے حوالے سے عملی کام کرنا ھو یا محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تفتیش کرنا ھو پیپیلزپارٹی نے ھمیشہ بدترین مذاق کیا ھے اس ملک کے ساتھ.مجھے اگر اچھی طرح یاد ہو تو کوئی کمیٹی وغیرہ بھی بنی تھی اس حوالے سے۔ پنجاب میں تو ایک آدھ قرارداد بھی منظور ہوئی تھی . حالانکہ میرے مسلسل ممدوحین شریف برادران کو اس میں اتنی ہی دلچسپی تھی جتنی زرداری  کو محترمہ کے قاتل پکڑنے میں۔نواز لیگ کا اس حوالے سے منفی رویہ رکھنا اور بھی قابل فہم ھے کہ ان کو اس صوبے میں بلاشرکت غیرے حکومت کرنے سے دلچسپی ھے۔ اور اس میں فنڈز وغیرہ کا معاملہ بھی اھم ھے۔
NFC ایوارڈ میں شائد کوئی 1100 ارب روپے ملے تھے پنجاب کو ۔ لیکن صرف تخت لاھور پر کتنے خرچ ھوئے اس کا بہتر حساب تو کوئی کلاسرا صاحب جیسا بندہ ہی لگا سکتا ھے لیکن میڈیا میں چھپنے والی رپورٹس وغیرہ سے یہ ضرور ثابت ھوتا ھے کہ اس کا مین ٹارگٹ تخت لاھور ہی تھا.اور اب بھی ھے۔ جنوبی پنجاب کو اس میں سے اتنا ہی حصہ ملا ھے جتنا پیپلزپارٹی کو اس بلدیاتی الیکشن میں ووٹ.میٹرو اور آزادی انٹر چینج جیسے منصوبے اگر 6 ماہ یا سال میں بنیں ہیں تو جن لوگوں کو ساہیوال سے آگے عارفوالہ یا بہاولنگر جانے کا اتفاق ہوا ھو وہ اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ ساہیوال سے جیسے آپ ملتان /کراچی نیشنل ہائی وے چھوڑیں سڑک کی کیا حالت ھے اور یہ سڑک کم ازکم پچھلے 4 سال زیرتعمیر ھے۔ مگر اب بھی مکمل نہیں ھو پائی. ایسئ کئی مثالیں اور بھی دی جا سکتی ہین۔ پورے جنوبی پنجاب میں 12-15 اضلاع کے لئے صرف دو ہسپتال ہیں نشتر اور بہاول وکٹوریہ. ان میں بھی بہت ساری بنیادی سہولتیں موجود/فنکشنل نہیں ہیں. یونیورسٹیز بھی دو ہی ہیں. باقی معاملات بھی ایسے ہی ہیں۔ وجہ کیا ہے ان کا کیا قصور ہے ۔ وہاں سے جو لوگ منتخب ھو کے آتے ہیں وہ تو شائد شریف برادران کی چاپلوسی میں یدطولی رکھتے ہیں ۔ ان کے لئے تو اتنا ہی بہت ھوگا کہ نواز شریف ان کو ملاقات کا ٹائم دے دے۔ وسیب کے مسائل بیان کرنا یا کچھ مانگنا تو بہت بڑی بات ھے۔ ایسا کرنے کا تو وہ سوچ بھی نہیں سکتے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s