ڈویژن کو صوبہ بنا دیں .سعید افضل کی صوبوں کی تشکیل نو پر جاری بحث پر تجویز

دنیا بھر میں نئے نئے صوبے بنتے رہتے ہیں اور ان کی شکل بنتی بگڑتی رہتی ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں ہر مسئلے پر سیاست کی جاتی ہے اور کچھ لوگ انتظامی مسائل کو سیاسی مسائل کی شکل دے کر مزید پچیدہ بنا دیتے ہیں ۔ دنیا میں شاید ہی ڈیمز پر کبھی سیاست کی جاتی ہو یا مردم شماری کو متنازع بنایا جاتا ہو ۔ لیکن ہم ایسے کا م بھی خوش دلی سے کرتے رہے ہیں اسی طرح صوبوں کی تشکیل کا مقدمہ بھی روز بروز اپنی اصل سے ہٹ کر ایک سیاسی مقدمہ بن کر رہ گیا ہے ۔ آج اس موضوع پر بات کرنا شاید آسان ہو لیکن اس پر عملی اقدامات کرنا ایک نا ممکن سی بات بن کر رہ گیا ہے ۔ اس کے لئے قانونی طریقہ کار بھی بہت مشکل بنا دیا گیا ہے جس کے لئے آئینی ترمیم درکار ہے دوسری طرف سیاسی طور پر بھی اس کو ایک انتہائی پچیدہ ایشو بن کر رہ گیا ہے پاکستان میں نئے صوبے ایک انتظامی ضرورت بن چکے ہیں اور اس کے لئے ضرورت ہے کہ ہم من الحیث قوم ایک اتفاق رائے قائم کر یں لیکن دیکھا یہ ہی گیا کہ اس بھاری پتھر کو صرف چوم کر چھوڑ دیا جاتا ہے جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقے اس وقت شدید ترین مشکلات کا شکار ہیں ان مسائل کا حل کرنے کے لئے بہت ضروری ہے کہ نئے صوبے بنائے جائیں اس کی ایک شکل ڈویژن کی سطح پر نئے صوبوں کا قیام ہو سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہم بھارت سے بھی سبق سیکھ سکتے ہیں اور دوسرے ممالک کے کیسز کو بھی سٹڈی کر سکتے ہیں ۔ لیکن کیا ہم کوئی ایسا اتفاق رائے قائم کرنے میں کامیاب بھی ہوتے ہیں ۔ یا مسلسل سیاست سیاست کرکے اپنی مشکلات میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s