شراب پینے والا بیل ،اور ہمارے اہل اقتدار .مختار مسعود کی کتاب”آواز دوست” سے عماد بزدار کا چونکا دینے والا اقتباس

اہل اقتدار کا ذکر هو تو مجھے بے اختیار “ کوبے بیف ” یاد آجاتا ھے
کوبے جاپان کا مشہور شہر ہے جہاں سے بڑا گوشت سوغات کے طور پر دسادر بھیجا جاتا ھے –
یہ گوشت اس بیل کا ہوتا ھے جسے پیدائش سے لے کر ذبح هونے تک پینے کے لیے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں دیا جاتا –
اس کی پرورش بڑے اہتمام سے ہوتی ھے ، دودھ چھڑاتے ہیں تو شراب پر ڈال دیتے ہیں –
وہ تمام عمر پانی کے بجائے شراب پیتا رہتا ہے –
اس کی بد مستی قابل دید ھوتی ھے بہکی بہکی نظر ، بوجھل بوجھل پلکیں ، ڈگمگاتے قدم –
پینے والے اس پر رشک کرتے ہیں اور کھانے والے اسے دیکھ کر منہ میں پانی بھر لاتے ہیں
یہ بیل کب تک خیر مناتا بالآخر ذبح کیا جاتا ھے –
اور اس کے پارچے خوش خور لوگوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں –
اہل اقتدار کی صورتحال اور قسمت بسا اوقات اس بیل کی طرح ہوتی ھے –
اقتدار کی سرمستی ، اختیار کا نشہ ، قوت کا غرور اور سرور ان کے رگ و پے میں سما جاتا ھے –
عقل اور آنکھوں دونوں پر پردہ پڑ جاتا ھے –
ان کے چرچے بھی هوتے ہیں اور کم نظر ان پر رشک بھی کرتے ہیں –
یہاں تک کہ مقررہ وقت آن لگتا ھے – ان کو جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ھے –
اور لوگ ہیں کہ ان کی بوٹیاں نوچ لیتے ہیں –
از مختار مسعود آواز دوست

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s