میرا پورا دن کتوں کے گرد گھومتا تھا .ریحا م خان کے “سنڈے ٹائمز” کو دئیے گئے انٹرویو سے اقتباس

اگر کچھ دکھ تھا بھی تو وہ ریحام کو عمران کے لئے افسردگی تھی .اسکے خیال میں عمران کے بہت زیادہ قریبی دوست نہیں ہیں .اس نے بہت اکیلے زندگی گزاری ہے .شادی کی پہلی مخالفت خاندان میں سے عمران کی بڑی بہن کی طرف سے آئی .ریحام خان نے دعوی کیا کہ عمران کی بڑی بہن کے خیال میں ،میں انکے بھائی کے قابل نہ تھی .اس کی وجوہات میری ڈاکٹر اعجاز سے طلاق اور مختصر کپڑوں والی تصویر تھی . “کیا یہ باتیں درست ہیں ؟ ” اس پر ریحا م نے جواب دیا کہ یہ بات آپ ان سے پوچھیں (جنہوں نے الزام لگایا ) پھر ہلکے سے وقفے سے بولیں کہ در اصل مجھے اپنے بھائی کو قائل کرنا پڑا اسکے خیال میں عمران میرے جتنا مذہبی نہیں ہے .
عمران نے مجھے یقین دلایا کہ جب ہم شادی کر لیں گے تو یہ اعتراضات دم توڑ دیں گے .تو پھر ایسا ہی ہوا شادی کے بعد ریحام اپنی بیٹی کے ساتھ عمران کے مینشن میں شفٹ ہو گئی جو ایک پہاڑی کے اوپر اسلام آباد میں واقع ہے .پہلے دن سے ہی ریحام نے اپنے آپ کو پارٹی ،یعنی پاکستان تحریک انصاف کی جانب دباؤ محسوس کیا .پارٹی ممبرز نے واضح کیا کہ وہ میرے کام کرنے سے خوش نہیں ہیں .بلکہ ایک سینئر پارٹی مشیر نے تو مجھے اشارے کنایوں میں کہا کہ وہ مجھے کچن میں کھانا اور روٹیاں پکاتے دیکھنا چاہتے ہیں .” کیا آپ کے شوہر آپ کی حمایت میں کھڑے ہوے ؟” “میرا خیال ہے جب آپ اپنے ایسے مشیران کی بات سنتے ہیں جو آپ سے مخلص ہیں تو آپ انکی بات کا اثر قبول کرتے ہیں “.ریحا م نے محتاط انداز میں جواب دیا .
“ایک کیریر وومن سے عمران نے شادی کیوں کی ؟ میں نے اس بارے میں کافی سوچا میرا خیال ہے آپکو یہ سوال عمران سے پوچھنا چاہئے .ریحام نے اپنا میڈیا کیرئیر شادی کے بعد چھوڑا تاکہ” کنفلکٹ آف انٹرسٹ” پیدا نہ ہو سکے .اس نے کئی مہینے کام نہیں کیا .لیکن تب بھی اس نے پارٹی لیڈرز کو اپ سیٹ کر دیا جب ایک انٹرویو میں باوجوود ڈپلومیٹک جواب کے اسے کہنا پڑا کہ وہ گھریلو تشدد کا شکار ہوئی .” میں جھوٹ نہیں بولنا چاہتی تھی .” ایک سیاست دان کی بیوی کی حیثیت سے جتنا ڈپلومیٹک جواب ھو سکتا تھا میں نے دیا ” .لیکن اسکے سابقہ شوہر نے اپنے ایک انٹرویو میں جوابی الزامات لگا دئے کہ ریحا م نے اسے ایک ٹایلیٹ پیپر کی طرح استعمال کیا .
عمران کا جواب خاموشی تھی .”مجھے کہا گیا کہ میں اپنا دفاع نہ کروں یہ معاملہ خود ہی دب جائے گا ” ریحا م نے کہا .مگر ایسا نہیں ہوا بلکہ معاملات میڈیا پر زیادہ زور و شور سے آنے لگے .عمران خان گو کہ ریحا م کے ماضی تھے مگر ریحا م کے خیال میں انہوں نے ان الزامات کا اثر قبول کیا .” مجھے نہیں معلوم کہ وہ ان الزامات سے حیران تھے مگر ان الزامات نے انکو متاثر ضرور کیا تھا ” .ریحا م نے کہا .اسی دوران ریحا م گھر میں تبدیلیاں کر رہی تھی .”کیا آپ نے اسکی فیملی باہر نکالا ؟ اسکے کتے کو کمرے سے باہر نکال دیا ؟” ” کیا تبدیلیوں سے مراد فرج کو صاف کرنا ہے کھانا بنانا ہے تو ہاں ..پھر وہ چیخی کہ وہ ایک کنوارے کا فرج تھا ،وہ ایک کنوارے کا کچن اور گھر تھا اور وہاں کوئی کھانا نہیں تھا ” “کتے!!! اسکے پاس شیپ ڈاگ اور میرے پاس بیلجین شفرڈ تھا . وہ بیڈروم میں ہی سوتے تھے . میرا پورا دن کتوں کے گرد گھومتا تھا .اسکا کتا مجھ سے بہت پیار کرتا تھا.

 

Advertisements

2 thoughts on “میرا پورا دن کتوں کے گرد گھومتا تھا .ریحا م خان کے “سنڈے ٹائمز” کو دئیے گئے انٹرویو سے اقتباس

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s