حامد میر کی جمہوری اور آئینی قلابازیاں جب انہوں نے مشرف برطرفی کو غلط قرار دیا .حامد میر کا 16 سال پرانا کالم ،ذیشان اعوان کا انتخاب

حامد میر جو مشرف کی سخت مخالفت اور اپنی آئین کی بالا دستی کے لئے اپنی قربانیوں کا ذکر کرتے ہیں ،ذیل میں انکا ایک ایسے کالم کا خلاصہ پیش کیا جا رہا ہے جس میں وہ 1999  میں اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کے جنرل پرویز مشرف کی معزولی کے احکامات کو خلاف آئین قرار دیتے ہیں .حامد میر اپنے 2  دسمبر1999  کے اوصاف میں لکھے گئے کالم میں لکھتے ہیں ” معزول وزیر اعظم نواز شریف کے پروٹوکول افسر زاہد محمود کا بیان ہے کہ ملٹری سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر کے آفس میں سعید مہدی اور جنرل ضیاالدین نے میری موجودگی میں وزیر اعظم نواز شریف سے مشرف کی برطرفی کے احکامات ٹائپ کروائے .” اسکے بعد کالم نگار لکھتے ہیں کہ ” زاہد محمود کو نواز شریف نے پی کے چھ سو چھ کی آمد کا وقت معلوم کرنے کا کہا .جب انہیں وقت معلوم ہو گیا تو انہوں نے موبائل پر فون کر کے شاہد خاقان عباسی کو کہا کہ طیارے کو نواب شاہ میں اتار کر ایندھن بھروا کر مستقط کی جانب روانہ کر دیا جائے ” “حامد میر کہتے ہیں کہ اس بیان سے یہ ثابت ہوا کہ نواز شریف نے وزارت دفاع سے بنا رابطہ کئے ایک برگیڈئر اور ایک جنرل کی موجودگی میں جنرل مشرف کی برطرفی کے احکامات جاری کئے گئے .”ns,pm
آگے چل کر حامد میر لکھتے ہیں کہ سیکرٹری دفاع افتخار علی خان ،کو پرائم منسٹر کی جانب سے ملاقات کا پیغام ملا .اس ملاقات کو افتخار علی خان نے معمول کی ملاقات جانا مگر نواز شریف نے انہیں یہ بتا کر حیران کر دیا کہ “بس بہت ہو گئی میں مشرف کو فارغ کر رہا ہوں ” سیکرٹری دفاع حیران رہ گئے جب انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنے بھائی شہباز شریف اور چوھدری نثار سے پوچھا ہے تو نواز شریف کا جواب نفی میں تھا .اسکے بعد افتخار  خان کو نیوز بلیٹن سنوانے کے لئے بلایا گیا جس میں انہوں نے ششدر ہو کر مشرف کی برطرفی کی خبر سنی .تھوڑی ہی دئر بعد شہباز شریف یہ پوچھتے آ گئے کہ یہ کس نے کیا اور کیوں کیا ؟
حامد میر لکھتے ہیں کہ مشرف کے طیارے کو پاکستان کی سرزمین پر نہ اترنے دینا جبکہ اس میں صرف چند منٹوں کا ایندھن ہو اور وزارت دفاع کو مطلع کئے بغیر مشرف کو ہٹانا صاف آئین کی کھلی خلاف ورزی تھی .مشرف سے پہلے نواز شریف آئین توڑ چکے تھے

.hamid mir column

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s