آئی ایس آئی دنیا کی طاقت ورترین جاسوس ایجنسی ہے .را کے چیف کا اعتراف

اپنی نوعیت کے سب سے پہلے اعتراف میں ،’را ‘ کے سابق چیف اے ایس دلت نے اس بات کا اعتراف ٹائمز لیٹراری فیسٹیول دہلی میں کیا ہے .انکا کہنا تھا کہ “سب سے طاقت ور انٹیلی جنس ایجنسی یا تو ‘کے جی بی   ‘     ہو گی جو کہ اب اپنا وجود نہیں رکھتی یا آئی ایس آئی ہو گی کیونکہ یہ گمنام ہیں ”
دلت ایک سال تک 1999 سے 2000 تک را کے چیف رہے تھے .دلت کو کشمیر کے امور کا ماہر تسلیم کیا جاتا ہے .اسی سال انکی واجپائی کے دور میں کشمیر پر کتاب “کشمیر دی واجپائی ایرز” ریلیز ہوئی ہے .دلت نیشنل سیکورٹی بورڈ کے بھی ممبر ہیں .اپنی ایجنسی را کے متعلق انکا کہنا تھا کہ ہم ٹیکنالجی میں پیچھے ہیں مگر ہم جلد ہی دوسری ایجنسیوں کے ہم پلہ ہو جائیں گے .اسی سال جولائی میں انکے ایک بیان پر بہت ہنگامہ ہوا تھا جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ’ را ‘نے مقبوضہ جموں اینڈ کشمیر میں اور انڈیا میں جاری دیگر آزادی کی تحریکوں میں سیاستدانوں کو اپنا ہمنوا بنانے کے لئے پیسے کا استمعال کیا .دلت اس بات پر ہر گز شرمندہ نہیں ہیں انکا کہنا ساری دنیا میں ایسا ہوتا ہے یہ کوئی ایسی ان ہونی یا سکینڈلائز کرنے والی بات نہیں ہے .
اوریجنل خبر ٹائمز آف انڈیا میں پبلش ہوئی ہے .

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s