امریکی میڈیا کی سان برنارڈینو واقعے کے حوالے سے منافقت اور اسلام دشمنی کھل کر سامنے آ گئی .جانئے

امریکی میڈیا کے رائٹ ونگ کی منافقت اور اسلام دشمنی چھپی ہوئی نہیں ہے .اسکا ثبوت ایک بار پھر نظر آیا جب ایک امریکی اخبار ” نیو یارک پوسٹ” نے گزشتہ روز ہونے والے سان برنارڈینو ،کیلی فورنیا کے قتل عام پر ” مسلم کلرز” کی ہیڈنگ لگائی .اس واقعے میں ملوث دونوں میاں بیوی،سید رضوان فاروق اور تاشفین ملک ، مسلمان اور پاکستانی نژاد تھے .کچھ ہی دن قبل امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک کرسچین شدت پسند رابرٹ ڈیئر ،جو ابارشن کا سخت مخالف تھا ،اس نے پیرنٹ ہڈ بلڈنگ میں تین افراد کو قتل اور نو کو زخمی کیا تھا تو اس پر اسی اخبار نیو یارک پوسٹ نے کرسچین کلرز کی کوئی ہیڈنگ نہیں لگائی تھی .دونوں دن کی ہیڈنگز کا پردہ ایک صحافی سکاٹ بکسبی نے فاش کیا .اس نے اپنے ٹوٹر اکاونٹ پر دونوں ہیڈنگز کی تصویر لگا دی ہیں .خیال کیا جاتا ہے کہ امریکاکو کمیونزم کے بعد مسلم دشمنی کی ضرورت تھی اسی لئے ایسے واقعات کو ابھارا جا رہا ہے .یہ خبر ہفنگٹن پوسٹ کی خبرسے ماخوز ہے.

.

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s