چائنا کے وارن بفے سمجھے جانے والے کھرب پتی ،گوو گوانگ چینگ ، ،پراسرار انداز میں غائب .جانئے

چین کے وارن بفے سمجھے جانے والا ، ملک کے سب سے بڑے نجی کنگلومریٹ ،فوسون گروپ کے چئیرمین گوو گوانگ چینگ ،کل دوپہر سے غائب ہیں .کہا یہ جا رہا ہے کہ گوو ،چین کے صدر زی زین پنگ کی حالیہ اینٹی کرپشن مہم کا شکار بن چکے ہیں .اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ اس مہم کے سب سے اہم شکار ہو سکتے ہیں .گوو گوانگ چینگ ،جن کی عمر اڑتالیس برس ہے ،اس وقت تقریباً چھ ارب ڈالر کی مالیت کے اثاثہ جات کے مالک ہیں .انکی کمنپی “فوسون ” گروپ پراپرٹی،میڈیا،انٹرٹینمنٹ اور کان کنی سے وابستہ ہے .گوو ،مین ہیٹن ،نیو یارک میں لینڈ مارک ون چیز پلازا کے بھی مالک ہیں .کلب” میڈ” اور” کرٹق ڈی سولیل ” بھی انہی کی ملکیت ہیں .
“ہم ابھی تک شاک میں ہیں ” انکی کمپنی کے ایک اہلکار نے ہانگ کانگ کے ایک ٹی وی چینل کو بتایا .گوو ہمیشہ سے ہی حکومت سے ڈیلنگ میں محتاط رہے ہیں .انکا کہنا تھا کہ سیاست سے قریب مگر سیاستدانوں سے دور رہنا چاہئے .ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ انہوں نے گوو گوانگ چینگ کو شنگھائی ایئر پورٹ پر پولیس کی تحویل میں دیکھا ہے .گوو گوانگ چینگ پر اس سال اگست میں الزام لگا کہ انہوں نے رشوت دے کرایک سرکاری چینی کمپنی سے غیر معمولی فوائد اٹھائے ہیں .
چینی صدر کی اینٹی کرپشن کریک ڈاؤن مہم کی وجہ سے چین کے سرکردہ بزنس مینوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے .
یہ خبر گارڈین کی خبر سے ماخوز ہے

.

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s