لاس اینجلس ڈسٹرکٹ میں تمام سکول بند کرنے کا حکم .دہشتگردی کا خطرہ

لاس اینجلس ڈسٹرکٹ کے تمام سکولوں کو دہشتگردی کے شدید خطرے کی وجہ سے فورا بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے .لاس اینجلس سکولز سپرینڈنٹ رومن کرٹنز کا کہنا ہے کہ یہ دھمکی کسی ایک یا دو سکولز کو نہیں بلکہ بہت سے سکولوں کو ملی ہے ،دھمکی کا فوکس سکول طالب علموں کی طرف تھا .یاد رہے کہ نیو یارک ،انتظامیہ کو بھی ایسی ہی دھمکی ملی تھی ، مگر انہوں نے اسے جعلی قرار دیتے ہوئے ،کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا .LA.jpg
لاس اینجلس ڈسٹرکٹ میں تقریباً نو سو سکول ،190 پبلک چارٹر سکول اور ان میں تقریباً سات لاکھ کے قریب طالب علم زیر تعلیم ہیں . غیر معینہ مدت کے لئے جاری کئے گئے اس حکم پر رومن کرٹنز کا کہنا تھا کہ” میں سٹوڈنٹس کی زندگی پر کوئی رسک نہیں لے سکتا .”لاس اینجلس سکول پولیس کے چیف سٹیو زپر مین کا کہنا تھا کہ دھمکی “الیکٹرانک مسیج” کی شکل میں دی گئی ہے اور یہ جرمن انٹرنیٹ پرووائیڈر(آئی پی) کے ایڈریس سے آیا ہے . سکول بند کرنے کا فیصلہ حفاظتی تدبیر کے طور پر لیا گیا ہے .
لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ چیف جارج ویلجز کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایف بی آئی اس دھمکی کی کریڈیبلٹی کی جانچ پڑتال کر رہی ہیں .سان برنارڈینو کے واقعے کے بعد سے امریکی انتظامیہ بہت الرٹ ہے

.

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s