مجھے شہادت کا لالی پاپ نہیں چاہئے .تحریر ثاقب ملک

کوئی بھی غم،صدمہ یا دکھ اپنے معصوم بچوں ،بیٹوں،بھائیوں اور بہنوں کی المناک شہادت یا وفات سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا ہے .پچھلے سال جو کچھ پشاور میں ہوا ،جتنے خاندان اجڑے،جتنے معصوم اپنی جانوں سے گئے ،اس پر شدید غم اور افسوس کے علاوہ کوئی اور جذبہ پیدا نہیں ہوتا .مگر اس سال جس طرح سے اس سانحہ یعنی ‘ سکوت پشاور ‘کو منایا جا رہا ہے ،جیسے بیانات آ رہے ہیں ،اور جس طرح سے سقوط ڈھاکہ والے سولہ دسمبر کو بھول بھلیوں میں پھینک دیا گیا ہے ،میں اس سے خوش نہیں ہوں .میں کچھ سوالات کرنا چاہتا ہوں ،میرے ذہن میں کچھ شکوک شبہات ہیں ،ممکن ہے یہ باتیں آپ حد سے زیادہ تلخ یا منفی ذہن کی کارستانی سمجھ کر اگنور کر دیں ،مگر میں نہیں کرنا چاہتا .saqib
میں نے ایکسپریس اخبار کے فرنٹ پیج پر ‘سقوط ڈھاکہ’ پر ایک چھوٹی سے خبر بھی نہیں

پڑھی . رنگین صفحے پر بھی تازہ ترین سولہ دسمبر چھایا ہوا ہے ،ہاں دوسرے رنگین صفحے پر سقوط ڈھاکہ کا ذکر ہے ،اور کالم بھی موجود ہیں .میں نے روزنامہ جنگ کے فرنٹ پیج پر اور روزنامہ دنیا کے فرنٹ پیج پر بھی یہی حالت دیکھی ہے . ایڈیٹوریل پر ایک جگہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ پشاور کا اکٹھا ذکر ہے مگر سارا زور وہاں بھی سانحہ پشاور پر ہے .یہ صرف اس سال کا معاملہ نہیں ہے .پچھلے تین چار برسوں سے دانستہ یا نا دانستہ مشرقی پاکستان کا پاکستان سے علیحدہ ہونا ،ایک غیر متعلقہ چیز بنتی جا رہی ہے .جیسے ہمارا ڈھاکہ سے کوئی واسطہ نہ تھا .پہلے پہل تو انڈیا کو رگیدنے کے لئے اور انکی سازشوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے ہم سولہ دسمبر گزارتے تھے ،مگر میڈیامیں اٹھنے والے دیگر سوالوں نے جو اپنی نا اہلیت کے پول کھول کھول کر عوام کے سامنے بار بار لائے ہیں ،لگتا ہے ہمارے کرتا دھرتا ،یعنی فوج ،آئی ایس پی آر والے اس سے کچھ زیادہ خوش نہیں تھے .اب چونکہ سانحہ پشاور کا ایک المناک بہانہ ہاتھ آ گیا ہے تو اب سولہ دسمبر انیس سو اکہتر کو کارپٹ کے نیچے ڈالیں .اپنی کوتاہیوں کو بھول جائیں .اب ہمارا تاریخ سے کوئی رابطہ نہیں .کیا یہ طرز عمل درست ہے ؟ یہ سو فیصد غلط طرز عمل ہے .فوج نے اگر باقاعدہ پلاننگ سے ایسا ماحول پیدا کیا ہے تو بھی غلط ہے اور اگر میڈیا کو زیادہ ریٹنگ نہیں ملتی اس وجہ سے سقوط ڈھاکہ کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے تو بھی یکسر غلط ہے .سیاستدانوں کی تو یہ نہ ترجیحات ہیں نہ انہیں کچھ علم ہے وہ لوٹنے ،کھانے ،اپنے ووٹ سینے سے لگانے میں مگن ہیں یہ بکواس موضوع انکی لسٹ میں ہیں ہی نہیں .

جس طرح سے سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کو ،پاکستانی قوم کے اتحاد کا ‘سمبل ‘بنا کر پیش کیا جا رہا ہے وہ بھی صریحا بکواس اور جھوٹ ہے .کہاں کا اتحاد ،کیسی یونٹی؟ کہاں قوم ایک ہے ؟ یہ بکواس اور جھوٹ اگلنے کی کیا ضرورت ہے ؟ سیاسی رہنماؤں کے گھٹیا بیانات پڑھ کر تو مزید ابکائی آتی ہے .کہ نوجوان معصوم بچوں کی قربانی کو صدیوں نہیں بھلایا جائے گا اور ہمارے سر پر قرض ہے اور انکی بہادری پر ہم فخر کر رہے ہیں .کیا  ،بکواس اور غلیظ سفید جھوٹ ہے یہ ,کہ کوفت ہوتی ہے .بھائی میرے کیسی قربانی ؟کیا بچوں سے پوچھا گیا تھا کہ تم اپنے سکول میں شہید ہونے کے لئے تیار ہو؟قربانی تو سوچ سمجھ کر اپنا انتخاب ہوتی ہے .بے غیرتو اور سارے کے سارے ،فوج،ساستدان ،دانشواران اور میڈیا سمیت سارے بے غیرتو یہ قربانی نہیں تھی ،یہ غفلت تھی جس نے ١٢٢ بچوں کو چھین لیا .اسکو اپنی کمائی اپنی نیک نامی اور ڈرامے بازی کے لئے استمعال نہ کرو .کوئی قربانی نہیں تھی کوئی بہادری نہیں تھی ،مظلوموں کو تم لوگوں نے اپنی مجرمانہ غفلت ،کوتاہی سے مروایا ہے جس پر کسی کا کوئی احتساب نہیں ہوا .کون سے پولیس افسر پکڑے گئے اور انہیں سزا ہوئی اس سانحے پر ؟ افسران اور اینٹلجینس کے افسر اور اہلکار اپنی نوکریوں سے گئے یا انکی انکوائری ہوئی؟ جو مجرم پکڑے گئے وہ کون تھے ؟ انھیں کس طرح پکڑا گیا؟ ایسے لاتعداد سوالات ہیں ان سب کو اس’ فیک ‘ اتحاد کے سمبل اور اس سانحے کی وجہ سے بھول جائیں؟ جھوٹ کا کاروبار بند کرو .بے غیرتو تم تو اپنے بچوں کی لاشوں پر بھی جھوٹ بولتے ہو لعنت ہو تمہاری سوچ اور تمہاری پرورش پر .
دل میرے ان والدین کے ساتھ ہیں جنھیں شہادت کا لالی پاپ تھما کر سلانے کی کوشش کی جا رہی ہے .وہ پوری عمر جلیں گئے ،وہ پوری عمر غم میں تڑپیں گئیں اوریہ کمینے لوگ ان معصوم بچوں کی موت کو گلورفائی کر کے اپنی دکانیں ،اپنے مقاصد اور اپنے ڈراموں کی تکمیل کریں گے.

.

Advertisements

2 thoughts on “مجھے شہادت کا لالی پاپ نہیں چاہئے .تحریر ثاقب ملک

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s