پنجاب کی تیسری بڑی زبان پر ظلم کیوں ؟عبدالقیوم بلوچ کا کالم

کہا جاتا هے زبان کسی بهی قوم کااھم ااثاثه ، اور ثقافتی رکهیل ہے لیکن بد قسمتی سے پنجاب اور سندھ میں بلوچی زبان بے سہارا و بے کس کسی مسیحا کی منتظرہے.
،ما لاچار و مجبور و بے کساں
وتی حالاں کھیا ڈساں
واضح رهے بلوچی زبان تاحال پنجاب اور سندھ کی سرکاری نصاب سے خارج ہے اور PTV کی مقامی نشریات کا اس زبان سے کوئی رشته نہیں جو که موجوده پنجاب کی تیسری بڑی زبان ہے لیکن اسی زبان کے شاعروں ،ادیبوں اور فنکاروں کو نظر انداز کرنا کس بات کی نشاندهی کررھا ہے ؟ کیا یه آئین پاکستان سے کھلواڑا پن نہیں ؟ شہریوں کے درمیان تفریق اور درجه بندی کیوں کی جارہی ہے ،حالانکہ آئین کے مطابق تمام شہری برابر ہیں .
افسوس ! مجھے ان دانشوروں ،سیاستدانوں اور امرا سے ہے جو اس ریاست کے رکھیل ہیں. وه ریاست کے سر پر سوار ریاست کی جانب سے وه بیچ بو رہے ہیں جن کی ان سے توقع کرنا دور کی بات لکھنا اور سننا بھی نهیں چاهتے لیکن ھماری حب الوطنی اور آئین سے پاسداری ہمیں یہ لکھنے په مجبور کررہی ھے که تمام شہریوں کے لیے یکساں مواقع اور سہولیات ہوں اور ان کے لئے معاشرتی حقوق محفوظ ہوں .
لیکن یهاں گنگا الٹا بہتی هے بلوچی کو پنجاب اور سنده میں نظر انداز کرنا وهاں کے بلوچوں کے ساتھ مذاق هے ،اور ان کی معلومات تک رسائی کے حقوق کی مسلسل پامالی کی جا رہی ہے .
تازه ترین میڈیائی خبروں کے مطابق ڈی جی خان میں ریڈیو اور ایف ایم سٹیشن منظور ھوئے لیکن لاوارث بلوچی زبان اپنے ہی شہر میں خنجروں کی برسات سے لھولھان هے
آخر،کیوں؟ کس خوشی میں بلوچی زبان کو اس قابل نهیں سمجھا جاتا ؟ کیونکه بلوچی ایک اجڈ زبان هے ؟ اور بلوچ تہذیب سےتہی دست ،اور ان پڑھ ہیں ؟ یا کوئی اور وجه هے؟ براه مہربانی ہمیں بتا دیجیے کہ ہم بہتری لائیں گے مزید براں! شکایت اپنی قوم سے بھی هے که آخر کیوں ہمیں نظر انداز کیاجارها هے؟

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s