مودی کی پاکستان آمد پر معروف اینکرز،اور کالم نگاروں کے فرضی تبصرے :ثاقب ملک

افتخار احمد
ہاو ہاو ہاو اغ اغ اغ یہ مودی شرکار یہ میاں شاھب آپ مسلمانوں کے خون پر امن نہیں کر سکتے .آپ جواب دیں جواب دیں یہ کیا ڈرامہ ہے یہ کیا تھیٹر ہے یہ کیا فلم ہے یہ کیا مجرا ہے .یہ امن نہیں ڈرامہ ہے .میاں شاھب آپ امن کے لئے ملک نہ بیچیں .آپ جواب دیں آپ قوم کو جواب دیں آپ بتائیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے .امن چاہئے ہم امن چاہتiftikhar ahmedے ہیں مگر ہمیں لٹاؤ نہیں ہمیں بیوقوف نہ بناؤ ،اپنے کاروبار نہ چلاؤ .مودی شرکار ،آپ جواب دیں ہمیں جواب دیں اور اپنی قوم کو جواب دیں یہ جو کل تک مسلمان دشمنی اور پاکستان دشمنی آج اچانک دوستی اور امن میں کیسے بدل گئی ؟ کوئی کشمیریوں کے خون کا جواب دے گا ؟ کوئی جواب دے گا ؟ آپ جواب دیں .آپ جواب دیں .
جاوید چوہدری
مودی نے پاکستان میں پورے دو گھنٹے ،تین منٹ،چوبیس سیکنڈ ،چھیاسٹھ ملی سیکنڈ اور اٹہتر ،نینو سیکنڈ قیام کیا .انہوں نے تیرہ بار ناک میں انگلی ڈالی .لوگوں نے انکے دانت اور مسکراہٹ کو پچیس بار دیکھا .مودی ٹوٹل سات بار نواز شریف سے بغل گیر ہوئے .انہوں نے اڑتیس بار جسم پر خارش کی .مودی نے پاکستان آ کر ،دس بار جماہی لی .انکے پیٹ سے ساگ کھانے کی وجہ سے انیس بار گڑ گڑ کی آواز ائی .یہ تمام حقائق بتاتے ہیں مودی کا دورہ پاکستان کامیاب رہا .دونوں ملکوں کو امن حاصل کرنا ہو گا ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی .ہماری نسلیں ،منہ میں کشکول لے کر پیدا ہوjaved..3ں گئیں ،ہم لوگ کالے یرقان کا شکار ہو جائیں گے ، ہماری پسلیوں میں پھپھوندی لگ جائے گی ،ہم کب تک موت کے کنویں میں رکشہ چلاتے رہیں گے ؟آئیں امن حاصل کریں اور دنیا پر راج کریں .
ڈاکٹر شاہد مسعود
میں تو کہتا تھا دسمبر آ رہا ہے .لوگوں نے تو مذاق اڑایا .اب دیکھیں کہ دسمبر آ گیا ہے .مطلب یہ امن کی آشا یہ مودی یہ نہیں ناں .اس طرح کام نہیں چلے گا .یہ ٹیپنگ پوائنٹ آ گیا ہے اب آپکی دا عش اب آپکا طالبان ،اب معاملات بہت خراب ہو گئے ہیں اور ہمارے حکمران بھنگ پی کر سوئے پڑے ہیں .اوہ ہو یہ نہیں چلے اب ملک اب نہیں چلے یہ ملک اب یوں نہیں چلے گا .کچھ نہ کچھ اسٹبلشمنٹ سوچ رہی ہو گی ،کچھ نہ کچھ ہو گا .یہ مودی کا آنا ساگ کھانا،یہ اب برداشت نہیں ہو گا مطلب آپ گجرات کے مسلمانوں کے خون پر ساگ کھا رہے ہیں ؟بdr shahid masoodس کریں نہ یہ ڈرامہ یہ امن یہ دورے یہ ،یہ ہم نے بغداد کی گلیوں میں بہت دیکھ لیا .میں بوٹوں کی دھمک سن رہا ہوں .یہ قیامت کی نشانی ہے کہ مودی آئے اور ملے اور ہنسی خوشی واپس گئے یہ قیامت کی نشانی نہیں تو اور کیا ہے ؟ اب کوئی پتہ نہیں میں زندہ رہوں یا نہ رہوں مگر اب کچھ نہ کچھ ہو گا ضرور.
حسن نثار
یہ لعنت ہیں ان دونوں ملکوں کی عوام پر ایسی لعنت ہے ،ایسی پھٹکار ہے ،کہ انکو مودی شودی اور نواز شواز جیسے فنکار لیڈر ملے ہیں .انکی آنیاں جانیں دیکھو .انکا پھدکنا دیکھو .یہ کریں گے وہ کریں گے . اوۓ دودھ جعلی ،نا پاک ملاوٹ زدہ،پانی جعلی گندا اور غلیظ،راستے تمھارے بند ،کوئی آصف زرداری رکشے میں پیدا ہو رہا ہے تو کوئی بسمہ سڑک پر مر رہی ہے مگر بھٹو زندہ ہے .اوہ لعنت ہو اس جمہوریت پر ،جب تک یہ جعلی ،مکروہ جمہوریت ہے دونوں ملکوں میں امن آ ہی نہیں سکتا .یہ ڈرامے چلتے رہیں گئیں ،شراب اس ملک میں بند ہے اور جعلی nisarدودھ آزاد پھر رہا ہے ،کیا امت مسلمہ ،کیسی امت مسلمہ ،وہ تمہیں گھاس نہیں ڈالتے ،تمہیں شودر سمجھتے ہیں .یہ اپنی دموں پر پھدکتے ہیں .یہ امن کرو کوئی سکون سے رہو .کب تک کتوں کی طرح لڑو گے ؟
ہارون الرشید
الحذر الحذر تمہیں تولا گیا اور تم ہلکے نکلے .
میاں صاحب آدمی چیخ اٹھتا ہے .امن اور مذاکرات کے لئے ایسی بے تابی ؟ وہ اجلا حکمران یاد آیا کہ سفید یونیفارم میں ملبوس ،پاکستان فوج کی وردی میں چلا آتا ہے ،دنیا اسے سلطان صلاح الدین کے نام سے جانتی ہے .ابھی بھی مغرب کی مائیں اپنے بچوں کو اس سے ڈراتی ہیں .ایسے ایسے اجلے لوگ کہ خدا کی پناہ .آدمی کی روح چیخ اٹھتی ہے جب وہ پرویز رشید ایسوں کو سنتا ہے .آپ کمال ہیں .ہم سے جرم ہوا .مودی سرکار کو دنیا سے الگ رہنا دشوار ،اب یہ گلوبل ویلج ہے ،انتہا پسندی کا قصہ تمام ،لیکن یہ وقتیہے کہ ہندوستان میں انتہا پسند طاقتور .کپتان سے کہا جب مودی سے ملنا تو اسے فسوں خیز سپہ سالار ،صابر انسان کیانی کا سلام بھیجنا اور ساتھ کہنا کہ ہم تیار ہیں .مگر کپتان ہے کہ سیاسی حرکیات سے نا آشنا ،چائے کے داغ لگے کپڑے پہن کا مودی سےملا ،پھر مجھ سے کہا مجھے گولڈ لیف کی ڈبی سے اشفاق پرویز کیانی یاد آیا مگر پھر ذہن سےنکل گیا .حقیقت یہی ہے کہ امن ،دو طرفہ ہے .امن چاہئے مگر اپنی غیharoon ul rasheedرت کی قیمت پر نہیں . چڑیا والے تجزیہ نگار اور بھاڑے کے ٹٹو تو ہتھیلی پر سرسوں اگانا چاہتے ہیں مگر ایسا ممکن نہیں ہے .الحذر الحذر .تمہیں تولا گیا اور تم ہلکے نکلے .
اوریا مقبول جان
بساط بچھ چکی ہے .مہرے تیار ہیں .میں وہ وقت دیکھ کر کانپ رہا ہوں .اہل نظر کب سے کہہ رہے ہیں کہ اگر مودی پاکستان آ گیا تو زلزلہ آئے گا مگر کسی کے کان پر جوں نہ رینگی ..اس سیکولر جمہوریت میں زلزلے تو آئیں گے اب مزہ چکھو جو تم نے کمایا ہے .جلاؤ موم بتیاں ،اور امن کی آشائیں اڑاؤ مگر میں جب اہل نظر کی باتیں سنتا ہوں تو کانپ اٹھتا ہوں .غزوہ ہند سر پر کھڑا ہے اور ہمیں کوئی فکر نہیں ہم امن امن کر رہے ہیں .میں نے ایک اہل نظر سے پوچھا تو اس نے کہا قوم سے جا کر کہہ دو کہ مودی کے پاکستان آنے پر معافی مانگے توبہ استغفار کرے ورنہ ،اگلا زلزلہ سات اعشاریہ نو کا ہو گا اور پارoryaلیمنٹ کے عین نیچے اسکا مرکز ہو گا .میں کانپ کر رہ گیا ،میری گھگھی بندھ گئی ہے کوئی ہے جو حکمرانوں اور عوام کو بتا دے کہ مودی سے امن اور سود سے دوستی ہمیں تباہ کر دے گی .
زید حامد
الحمداللہ ،یہ امن یہ سب ڈرامہ ہے یہ خرافات ہے .یہ کوئی امن نہیں ہے .انشاللہ ہم لال قلہ دہلی پر سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے .میرے بچوں آپ کو سافما ،جیو اور را کی سازش اور چال کوسمجھنا ہے .ہم تھرڈ جنریشن وار سٹریٹیجی کے تحت بھارت کو ناکوں چنے چبوائیں گے .ہم قسطنطنیہ کے ساحل سے لے کر غرناطہ کے ساحل تک ،غرناطہ سے لے کر دیبل ،دیبل سے کر  ،سمر قند سے لے کر بغداد،اور دمشق سے لے کر دوبارہ قسطنطنیہ ،وہاں سے اندلس،اندلس سے کر خراسان اور وہاں سے جی ایچ کیو کے ساحل تک اپنا سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے .اللہ رب العزت ہماری مدد کریں گے .انشاللہ ،یہ امن کا ڈرامہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا .آپ تیاری پکڑیں ،یہ سافما ،جیو ،حامد میر جیسے غدار ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے .ہم انکا قلع قمع کر دیں گے.zaid hamid

 

Advertisements

2 thoughts on “مودی کی پاکستان آمد پر معروف اینکرز،اور کالم نگاروں کے فرضی تبصرے :ثاقب ملک

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s