نیا سال ،نئی امیدیں .دوسروں کیلئے کچھ اچھا کریں .قاسم خان

٢٠١٥ کا سال خیروعافیت سے گزر گیا… الحمدللہ !!! گزرے سال میں کچھ ٹاگٹ طے کئے تھے کہ یہ یہ کام کرنے ھیں کافی کام ھو گئے … کچھ غم روزگار کی مصروفیت کی نظر ھوگئے، جوکہ اب اس سال مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، بہت ساری باتوں میں سے ایک یہ بھی تھی کہ اب کی بارکوئی نئی ناراضگی نہیں پالنی اور جو اصدقاء ناراض ھیں ان کو بھی منانا ھے، میں اس میں بھی کافی حد تک کامیاب ھو گیا تھاکہ اچانک ایک دو اقرباء نے بغیر کوئی معقول وجہ اور بغیر بتائے قطع تعلق کر لیا، جس کا ازحد افسوس ھے کم از کم آپ کو آپ کی غلطی ضرور پتا ھونی چاھیئے تاکہ آپ اس کا سدباب کریں یا کم از کم آپ اپنا مؤقف پیش کر سکیں جہاں تک میری ذات کا تعلق ھے تو میں قطع رحمی کو سخت گناہ سمجھتا ھوں اگر وہ میرے عزیز یہ سٹیٹس پڑھ رہے ھوں تو ان کو بھی عرض ھے کہ اپنی اس روش کو ری وزٹ کریں، اگر نہیں تو میں اپنا معاملہ اپنے اللہ پہ چھوڑتا ھوں جو دلوں کے حال بہت خوب جانتا ھے، 2016 کے بہت سارے اھداف میں سے چند ایک یہ ھیں…


1-ایک بار مکمل قران لفظی ترجمہ سے پڑھنا.. 2-ھرماہ کم از کم ایک کتاب ضرور پڑھنی ھے. 3-اس سال بھی کوشش ھے کہ کوئی بندہ ناراض نہ ھو. 4-غیبت بالکل نہیں کرنی… 5-اپنے غصہ پہ کنٹرول کرنا ھے.. 6-کم از کم ایک فیملی کو اتنا سپورٹ کرنا ھے کہ اس کی فنانشل پوزیشن بہتر ھو جائے.. 7-کسی فلاحی کام میں اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا ھے .. 8-اپنے گاؤں کی مسجد کی بیرونی دیوار پچھلے کئی سالوں سے گری ھوئی ھے اسے تعمیر کرنے کے لئے اپنی فل کوشش کرنی ھے.. 9-اپنی فیملی کو یعنی بال بچوں کی صحت،تعلیم و تربیت اور ان کے حقوق کا پچھلے سال کی بنسبت اس سال اور زیادہ خیال رکھنا ھے تاکہ وہ معاشرے میں بہترین انسانوں کا کردار ادا کر سکیں… کام تو اور بھی بہت ھیں اس مختصر سی زندگی میں کرنے کے لئیے مگر میں سمجھتا ھوں کہ ان میں سے بھی اگر کچھ کر سکا تو زندگی ایک بہتر ڈگر پہ رواں رھے گی اور اسی طرح سب دوست اخباب اپنے اپنے حصے کا تھوڑا تھوڑا بھی کریں گے تو آنے والے سال گزرے سالوں سے بہت بہتر ھوں گےاور اس سے انسانیت کا بھی بہت فائدہ ھو گا… آپ صلٰی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بھی سنہرے حروف میں لکھنے کے قابل ھے اور بہترین گائیڈ لائین بھی !! “خیر الناس من ینفع الناس ” اچھا انسان وہ ھے جس سے دوسروں کو فائدہ ملے.

 

Advertisements

2 thoughts on “نیا سال ،نئی امیدیں .دوسروں کیلئے کچھ اچھا کریں .قاسم خان

  1. کسی نے ایک بندے سے کھا احمداللہ مجھ سے سب خوش ھیں،جواب ملا مبارک ھو آپ بھت بڑے منافق ھیں /حق گوی کرنے والا سب کو خوش نھیں رکھ سکتا۔اچھی کوشش ھے

    Like

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s