سعودی عرب میں پاکستانیوں کی پاسپورٹ کی تجدید کیسے ہوتی ہے ،سمیت دیگر اہم امور کا طریقہ جانئے .قاسم خان

جدّہ کونسلیٹ آف پاکستان!! ھم وطنوں کی کچھ مشکلات اور اُن کے لئیے کچھ ضروری معلومات اور حکومت وقت کے لئے کچھ گزارشات:
اگر آپ نے پاسپورٹ کی تجدید کرانی ھے تو مندرجہ زیل ھدایات پر عمل کر کے آپ بہت سی مشکلات سے بچ سکتے ھیں _______pak passport
1-پاسپورٹ کی ایک عدد فوٹو کاپی
(مین پیج اور وہ صفحہ جس پر ویزہ اسٹیمپڈ ھوتا ھےکی فوٹو کاپی )اور اگر پرانا پاسپورٹ بھی ھے تو وہ احتیاطاً ساتھ رکھ لیں.
2-شناختی کارڈ اور اس کی دونوں سائڈز کی ایک ایک فوٹو کاپی.
3-اقامہ اور اقامہ کی ایک عدد فوٹو کاپی.
4-مچھر مار دوا اگر موسپل کا تیل مل جائے ھاتھ پاؤں پہ مَلنے کے لئے تو بیسٹ رھے گا ، کیونکہ جس ایریا میں آپ نے رات کو تین بجھے سے صبح آٹھ نو بجے تک لائین میں لگنا ھے، وھاں ڈینگو ٹائپ مچھروں کی بہتات ھے اسکی وجہ جگہ جگہ کھڑا گندہ پانی ھے.
5-ایک عدد سفری ٹائپ بستر اگر اپنی گاڑی ھے تو ضرورت نہیں، آپ رات کا کچھ حصہ گاڑی کے اندر ھی سو سکتے ھیں. ویسے بھی رات تین بجھے لائین لگنا شروع ھو جاتی ھے.
6-ڈرائ فروٹ ،پانی اور بسکیٹ وغیرہ.
7-ٹشو پیپر ،ٹوتھ پیسٹ اور صابن وغیرہ
اگر ھو سکے تو پرفیوم بھی ساتھ رکھ لیں مگر یاد رھے پرفیوم ایکسپٹ ایبل ھونی چاھئیے نا کہ اختر سنٹ ٹائپ(*_*).
طریقہ کار :-
آپ جدہ میں کہیں سے بھی ٹیکسی پکڑیں سفارہ پاکستان کے لئے 10 سے 15 ریال وہ لے گا. پاکستانی سفارت خانہ کے قبلہ رخ دو تین گلیاں چھوڑ کر ایک پرانے زمانے کاویران سا پارک ھے وھاں چلے جائیں
وھاں اپنے ھم وطن( پاکستانی بھائی ) دور دراز علاقوں سے آئے ھوئے آپ کو ملیں گے زیادہ تر پاسپورٹ تجدید کے لئے ھی آتے ھیں اور کچھ دوسرے اپنے کاغذات کی اٹیسٹیشن یا اپنے اورسیز ریلیٹڈ مسائل کے حل کے لئیے وھاں تشریف لاتے ھیں ،کچھ گپ شپ لگا رھے ھوتے ھیں توکچھ چائے قہوہ،
یا سگریٹ تمباکو سے اپنا غم غلط کر رھے ھوتے ھیں.
کچھ اپنا وہی بستر لگائے اپنے آنے والی صبح نو کے لئے اپنی انرجی سیف کر رھے ھوتےھیں کیونکہ آنے والا دن ایک بہت تکلیف دہ دنوں میں سے ایک ھوتا ھے.وہیں پارک میں ایک آدمی ھر روز رات گیارہ بارہ بجے کے قریب نام لکھتا ھے (سیریل نمبر) آپ بھی فوراً پہنچتے ھی سب سے پہلے اپنا نام درج کرائیں اور اپنا سیریل نمبر یاد رکھ لیں جو کہ رات تین بجے ایمبیسی کے سامنے پکارا جائے گا اس کے حساب سے آپ اپنی لائین میں لگیں گے،
جب لائین لگے گی تو آپ کے پاس بیٹھنے کے لئیے کوئی گتا ،اینٹ یار پتھر ضرور ھونا چاھئے اس کےدو فائدے ھیں ایک بیٹھنے کے کام آئے گا اور دوسرا آپ اس دوران اگر واش روم وغیرہ جاتے ھیں تو یہ آپ کی جگہ کو بھی اکوپائی رکھے گا. (*_*)
اگر آپ سو دو سو کے اریب قریب سیرل نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ھو جاتے ھیں تو یقین کریں آپ کو اس وقت اپنی قسمت پہ رشک ضرور آئے گا. (*_*) کیونکہ وھاں روزانہ گیارہ سو کے لگ بھگ آدمیوں کو ڈیل کیا جاتا ھے.
فوٹو کا پیز ضرور ساتھ لے کر جانا وگرنہ پانچ ریال پر کاپی کے چارج کرانے پڑیں گے اور وھاں بھی ایک لمبی قطار اور بدسلوکی کو فیس کرنا کافی تکلیف دہ ھو گا .
مختلف مراحل:jeddah
مرحلہ نمبر ایک
آٹھ بجے ایمبیسی کھلے گی وہاں مین گیٹ پر ٹوکن ایشو ھوگا اور پھر آپ اندر چلے جائیں گے،وھاں سامنے کاؤنٹر پر آپ کا ٹوکن نمبر جب آئے گا تو وھاں آپ نےپاسپورٹ کی فیس جمع کرانی ھے 240ریال دس سال کے لئے اور میرے خیال میں 155ریال شاید پانچ سال کے لئے.
مرحلہ نمبر دو:
فوٹو کھینچوانے والے کاؤنٹر پر چلے جائیں اور اپنا موڈ ٹھیک کریں جو پہلے سے ھی خراب ھو چکا ھوتا ھے،
فوٹو کھنچوائیں اور آگے بڑھ جائیں
مرحلہ نمبر تین:
فنگر پرنٹ کروائیں.
مرحلہ نمبر چار : –
ڈیٹا انٹری کروانی ھے اور اسی ڈیٹا کا آپ کو فارم ملے گا وہ لے لیں.
مرحلہ نمبر پانچ : –
فارم جمع کروا نے والے کائٹر پر جائیں فارم جمع کروائیں، اس سے رسید لیں اللہ کا شکر ادا کریں اور باھر آ جائیں ٹھنڈی ٹھنڈی دو تین سانسیں لیں اور اپنے آپ کو نارمل کریں.
مرحلہ نمبر چھ : –
اگر آپ کو پاسپورٹ اپنے شہر میں منگوانا ھے تو آپ وھیں ایمبیسی میں آرامکس والے کاؤنٹر پر چلے جائیں اور اپنا پاسپورٹ اپنے شہر میں وصول کرنے کا آڈر بک کروائیں اور ان سے بھی رسید لینا نہ بھولئیے تاکہ پاسپورٹ وصول کرتے وقت کوئی پریشانی نہ ھو.
اسٹاف کا رویہ:-
اس سال اسٹاف کا رویہ اوورآل اچھا تھا ، ماسوائے ایک دو کے خصوصاً آخری کاؤنٹر پر درمیان والے آدمی کا رویہ ابے تبے اور تو تم تڑاخ والا تھا داڑھی لمبی پیٹ نکلا ھوا لیکن اخلاقیات نام کی چیز سے شاید بالکل ناوقف ،
حکومت کے لئے اوورسیز بھائیوں کا پیغام،شکوے
اور کرنے والے کچھ ضروری اقدامات : –
دیار غیر سے ایک بھاری سرمایہ وطن عزیز میں بھجینے کے لئے یہ لوگ رات دن ایک کرتے ھیں. مگر ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں تھوڑی دیر کے لئے آپ اس سرمائے کی بات نہ کریں صرف ان پاسپورٹ اور دیگر کاغذات کی مد میں جو رقم وصول کی جا رھی ھے کی ھی اگر بات کی جائے. مثلا ایک پاسپورٹ کی فیس 240 اور 155 ھے 200ایوریج بھی لگائیں تو گیارہ سو ملٹی پلائ بائی200 تو اچھا خاصہ اماؤنٹ بنتا ھے روزانہ کی بنیاد پر اور صفائ ستھرائی اور دیگر سہولیات کا برا حال ھے ایسا لگ رھا ھو تا ھے کہ جیسے بس اب آخری بار ھی ھے جتنا لوٹنا ھے لوٹ لو پھر شاید کبھی موقع نہ ملے.
ظالمو!! لوٹو مگر کچھ اللہ کا خوف بھی کرو ،کبھی نہ کبھی تو
جواب دہی ھوگی رب کو کیا جواب دو گے.
گزاشات: –
1-آن لائین سیریل نمبر لینے کی سہولت ھونی چاہیے.
2- حکومت ھر شہر میں پاسپورٹ کی تجدید یا ری نیوول کی سہولت فوری مہیا کرے.
3-وھاں جہاں قطاریں لگتی ھیں وھاں کرسیاں لگوائی جایں اور اس جگہ کی صفائی ستھرائی کا روزانہ کی بنیاد پر بندوبست ہو .
4-پینے کا صاف پانی لازمی دستیاب ہو .
5-واش روم کی بہت ضرورت ہوتی ہے .صاف ستھرے ٹائلٹ موجود ہوں .
اوور سیز پاکستانیوں کیلئے میرا مخلصانہ مشورہ اور پیغام:
پلیز آپ لوگ کسی بھی ملک میں جاتے ھیں تو وھاں دراصل اپنے رزق حلال کے ساتھ ساتھ آپ اپنے وطنِ عزیز کی بھی نمائندگی کر رھے ھوتے ھیں، آپ اپنے وطن اور اس میں بسنے والوں کی پہچان کروا رھے ھوتے ھیں،
لہٰذا ڈسپلن میں رھیں ،کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے وطن کی آن پر حرف آئے ،
لائین نہ توڑیِں ،
ایک دوسرے کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں.
اپنا نمبر آنے پر کاؤنٹر پر جائیں راستہ بلاک نہ کریں ،
دھکم پیل سے بچیں ،
آپ کسی سے بدتمیزی نہ کریں اور اگر سٹاف ممبرز میں سے کوئی اگر بدسلوکی کرتا ھے تو آپ اسے تنبیہ کریں کہ وہ اپنے رویہ ٹھیک کرے ورنہ اس کی شکایت کی جائے گی . گورنمنٹ آف پاکستان نے انھیں آپ لوگوں کی سروس کے لئے تعینات کیا ھے لھذا یہ انکی ڈیوٹی ھے کہ وہ آپ کو بہتر سروس مہیا کریں.
حرف آخر!!
اگر میری یہ آواز زمہ داران تک پہنچ گئی اور اس سے کسی ایک شخص کو بھی.سہولت یا گائیڈ لائین مل گئی تو میں سمجھوں گا کہ میرا فرض پورا ھو گیا .qasim

جیو مگر__ وقار کے

3 thoughts on “سعودی عرب میں پاکستانیوں کی پاسپورٹ کی تجدید کیسے ہوتی ہے ،سمیت دیگر اہم امور کا طریقہ جانئے .قاسم خان

  1. جو غیر قانونی پاکستانی سعودی عرب میں ہیں آن کو جانے کے لئے کیا طریقہ کار ہے اور آجکل آوٹ پاس کهلے ہوئے ہیں کہ نہیں پلیز کوئی اللہ کا پیارا بندہ مهجے کوئی مشورہ دے کر شکریہ کا موقع دے
    آپ کی عین نوازش ہوگی آپ کا اپنا پاکستانی سردار محمد زرین خان آزادکشمر بنجوسہ

    Like

      • Qasim khan is saying that
        “بردار ! اس مسئلہ کا حل ریاض یا جدہ پاکستان ایمبیسی میں ھی ملے گا ،آپ وھاں چلے جائیں کوئی بہتر صورت نکل آئے گی ویسے سنا ھے
        آجکل قوانین میں کافی نرمی کر دی گئی ھے.”

        Like

Leave a comment