پاکستان میں پہلی بار بلاگ “آرچر آئی “پر فیس بک کے اردو رائٹرز کی رینکنگ کا آغاز .رینکنگ کن اصولوں پر بنائی گئی اس آرٹیکل میں پڑھیں .ثاقب ملک

آرچر آئی پر ہم پاکستان میں پہلی بار فیس بک کے اردو رائٹرز کی رینکنگ کا اجرا کر رہے ہیں .ٹاپ ٹین میں کون کیسے داخل ہو گا ؟ اسکا میعار کیا ہو گا ؟ کن خطوط اور بنیادوں پر دس بہترین منصفین کا فیصلہ کیا جائے گا ؟ یہ رینکنگ کیوں جاری کی جا رہی ہے ؟ کیا اسکا مقصد اپنے پسند کے رائٹرز کو نمایاں کرنا ہے ؟ کیا کسی ایک نظریے کو نمایاں کیا جانا مقصود ہے ؟یہ رینکنگ کیا ایک ہی بار جاری کی جائے گی ؟ اس جیسے دیگر اور سوال بھی لوگ کریں گے .ہم انکا جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں .
سب سے پہلے تو رینکنگ کا مقصد ،فیس بک کے رائٹرز کی اہمیت اور انکے اثر و رسوخ کا اعتراف کرنا ہے .رینکنگ کے اجرا سے زیادہ لوگوں تک ان رائٹرز کی بات پہنچے گی .دوسرا کچھ عرصہ پہلے بھی فیس بک پر یہ سلسلہ چل جس میں فیس بک کے چند مقبول رائٹرز نے اپنی اپنی پسند کے رائٹرز کے نام گنوائے تھے .مگر وہ چند ڈھیلے ڈھالے جواز پر مبنی پسند نہ پسند تھی .ہم باقاعدہ آٹھ اہم ترین اصولوں کی بنیاد پر لکھاریوں کی جانچ کریں گے .ٹاپ ٹین رینکنگ صرف ایک بار کیلئے ہی نہیں بنائی جا رہی ہے .بلکہ یہ ہر کچھ عرصے بعد ،دو ہفتے یا مہینہ بعد اپ ڈیٹ بھی کی جائے گی .نئے آنے والوں کا تذکرہ بھی ہو گا .انشاللہ جلد ہی ہفتے کی بہترین دس پوسٹس کے سلسلہ کا بھی آغاز کیا جائے گا .اس رینکنگ کا مقصد اپنی پسند یا نظریے کے موافق لوگوں یا رائٹرز کی ترویج نہیں ہے نہ یہ کسی قسم کی گروپ بندی یا ستائش باہمی پر قائم ہیں .میں ان رائٹرز میں سے اکثر سے ملا بھی نہیں ہوا .
جن آٹھ بنیادی اصولوں پر رائٹرز کی جانچ کی جائے گی انکے ٹوٹل پوائنٹس ١٠٠ ہوں گے اور وہ یہ ہیں .سچائی اور دیانت کو نبی کریم صلی الله و علیہ و الہ وسلم کی سنت اور انکے کردار کا سب سے برتر جزو مان کر سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے .FB ranking
سچائی
یعنی کہ لکھاری سچ کو پہلی ترجیح سمجھتا ہے یا نہیں ؟ کیا اسکا مقصد لفاظی یا جذبات نگاری ہے ؟یا وہ حقائق پر اپنی بات کی عمارت کھڑی کرتا ہے ؟سچائی کے ٹوٹل ٢٠ پوائنٹس ہوں گے .
دیانت
کیا رائٹر خلوص اور دیانت سے لکھ رہا ہے یا محض گیلری کو خوش کرنے کیلئے؟ کیا اسکا کوئی پس پردہ ایجنڈا ہے یا لوگوں کی بہتری یا سیکھنے کا جذبہ؟کیا وہ اپنی بات کہتے ہوئے ،دیانت داری کو پہلی ترجیح سمجھتا ہے کہ نہیں ؟دیانت کے بھی ٹوٹل ٢٠ پوائنٹس ہوں گے .
انداز تحریر
انداز تحریر کیسا ہے ؟ دلچسپ ہے یا بورنگ؟ بوجھل یا سنسنی خیز ؟ حس مزاح موجود ہے یا نہیں ؟لوگ انگیج ہوتے ہیں یا نہیں ؟ انداز تحریر کے ٹوٹل ١٠ پوائنٹس ہوں گے .
توازن
کیا تحریر میں تعصب ہے یا نہیں ؟ غیر جانبداری ہے یا نہیں ؟تجزیئے کرتے وقت عقل اور جذبات کا توازن رہتا ہے یا نہیں ؟ کسی ایک نظریے یا شخصیت کی جانب بہت زیادہ جھکاؤ ہے یا نہیں ؟توازن کے بھی ١٠ پوائنٹس ہوں گے .
تنوع
کیا موضوعات میں ورسٹیلٹی ہے یا نہیں ؟ کیا چند ایک گنے چنے ٹاپکس پر لکھنے کا رجحان ہے یا وسیع رینج ہے ؟کیا لکھنے والے کی صلاحیت اور فکر محدود ہے یا نہیں ؟تنوع کے بھی ١٠ پوائنٹس ہوں گے .
جرات
کیا مصنف سوال اٹھانے کی جرات رکھتا ہے ؟ کیا وہ بروقت سچ بولنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں ؟ کیا وہ ٹائمنگ والی جرات کا مظاہرہ کرتا ہے یا شائقین کی تالیوں والی جرات کا ؟کیا اسکی باتوں اور سوالات سے پڑھنے والے سوچنے پر مجبور ہیں یا نہیں ؟جرات کے بھی ١٠ پوائنٹس ہوں گے .
معلومات
کیا رائٹر کی تحریر کوئی معلومات دے رہی ہے ؟کچھ سیکھنے کچھ سمجھنے کا موقع مل رہا ہے یا نہیں ؟ کیا صرف لفاظی اور شغل ہے ؟معلومات کے بھی ١٠ پوائنٹس ہوں گے .
برداشت
کیا لکھاری کا اپنا رویہ کیسا ہے ؟ کیا وہ تنقید اور تعریف دونوں کو برداشت کرنا جانتا ہے ؟ کیا وہ اپنی بات کو لوگوں کو صبر سے سمجھا سکتا ہے ؟برداشت کے بھی ١٠ پوائنٹس ہوں گے .
ان بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھ کر لکھاری کی پچھلی پندرہ سے بیس چیدہ چیدہ پوسٹس کو پڑھ کر انکی رینکنگ کا فیصلہ کیا جائے گا .ظاہر ہے اس میں پسند نہ پسند کا کچھ عنصر تو لازمی شامل ہو گا .اس رینکنگ کو ترتیب دینے میں میرے ساتھ مددگار کے طور پر عماد بزدار بھی شامل ہیں

.

Advertisements

4 thoughts on “پاکستان میں پہلی بار بلاگ “آرچر آئی “پر فیس بک کے اردو رائٹرز کی رینکنگ کا آغاز .رینکنگ کن اصولوں پر بنائی گئی اس آرٹیکل میں پڑھیں .ثاقب ملک

  1. Pingback: فیس بک اردو رائٹرز کی پہلی “آرچر آئی “رینکنگ .ٹاپ ٹین رائٹرز کون ہیں ؟. |

  2. Pingback: فیس بک اردو رائٹرز کی پہلی “آرچر آئی “رینکنگ .ٹاپ ٹین رائٹرز کون ہیں ؟. |

  3. Pingback: اپنے پسندیدہ فیس بک اردو رائٹر کو”آرچر آئی فیس اردو رائٹرز کی رینکنگ ” کیلئے ووٹ دیں . |

  4. Pingback: فیس بک اردو رائٹرز کی پہلی “آرچر آئی “رینکنگ .ٹاپ ٹین رائٹرز کون ہیں ؟. – ArcherEye

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s