فیس بک اردو رائٹرز کی پہلی “آرچر آئی “رینکنگ .ٹاپ ٹین رائٹرز کون ہیں ؟.

پچھلے آرٹیکل میں ہم نے رینکنگ کے اصول بیان کئے تھے . آٹھ بنیادی فیکٹرز جن پر ان رائٹرز کی پرکھ ہوئی ہے انکی تفصیلات ،آپکو پچھلے آرٹیکل سے مل جایئں گیئں. اس مضمون میں ہم پاکستان میں پہلی بار فیس بک کے اردو رائٹرز کی رینکنگ کا آغاز کر رہے ہیں .ٹاپ ٹین رائٹرز کی لسٹ اور ان پر مختصر تبصرہ حاضر ہے .
١٠ .صدف زبیریsadaf zuabiri
خاتون لکھاریوں کی فیس بک پر قلت ہے جو ہیں وہ زیادہ تر مذہب کا تڑکا لگا کر اور اپنے صنف نازک ہونے کی بدولت ہی مشہور ہیں .صدف زبیری ان میں کچھ منفرد ہیں .یہ زیادہ لمبی لمبی کہانیاں نہیں لکھتیں بلکہ چند فقروں میں بہت عمدہ حس مزاح کے ساتھ اپنی بات کر جاتی ہیں .انکے ٹوٹل پوائنٹس کا بریک ڈاؤن کچھ یوں ہے .
فیکٹر – ٹوٹل پوائنٹس – حاصل کردہ پوائنٹس – رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی —- ٢٠ – ١٤ -١٤
دیانت ——٢٠ — – ١٤ — – ٢٨
انداز تحریر – ١٠ – – ٧- -٣٥
توازن – ١٠ – – ٦- – ٤١
تنوع – ١٠ – – ٦ – – ٤٧
جرات —١٠ — -٥- -٥٢
معلومات ..١٠ — -٥- -٥٧
برداشت –١٠ – -٥- -٦٢
ٹوٹل انکے ١٠٠ رینکنگ پوائنٹس میں سے ٦٢ پوائنٹس ہیں .
٩.وصی باباwisi baba
اپنے پر مزاح انداز کی وجہ سے فیس بک پر وصی بابا بے پناہ مقبول ہیں .عمدہ فقرے چست کرنے میں مہارت رکھتے ہیں .کچھ متعصب ہیں .موضوعات بھی محدود ہیں .انکے پوائنٹس کا بریک ڈاؤن کچھ یوں ہے .
فیکٹر- ٹوٹل پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس- رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی – ٢٠ – -١٣- -١٣
دیانت – ٢٠- -١٣- -٢٦
انداز تحریر – ١٠ – -٧- -٣٣
توازن – ١٠- -٥- -٣٨
تنوع – ١٠- -٦- -٤٤
جرات – ١٠- -٦- -٥٠
معلومات – ١٠- – ٧- -٥٧
برداشت – ١٠- -٦- -٦٣
ٹوٹل ١٠٠ رینکنگ پوائنٹس میں سے وصی بابا کے ٦٣ پوائنٹس ہیں اور یہ نمبر نو پر ہیں .
٨ید بیضاyed beza
منفرد طرز کے لکھاری ہیں .افسانہ نگاری اور واقعاتی انداز میں لکھتے ہیں .اپنے واضح نظریات رکھتے ہیں .انکو پڑھنا لطف دیتا ہے ..لیکن چند شخصیات کے اسیر لگتے ہیں .توازن کی کمی ہے جذبات نگاری ، لفاظی اور گیلری کیلئے بھی لکھنے کا رجحان ہے ..فیس بک پر کافی مقبول ہیں .
فیکٹر -ٹوٹل پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس -رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی – ٢٠ – -١٣- -١٣
دیانت – ٢٠- -١٣- -٢٦
انداز تحریر – ١٠ – -٧- -٣٣
توازن – ١٠- -٦- -٣٩
تنوع – ١٠- -٦- -٤٥
جرات – ١٠- – ٦- -٥١
معلومات – ١٠- – ٦- -٥٧
برداشت – ١٠- -٧- -٦٤
ٹوٹل ١٠٠ میں سے ید بیضا جن کا اصلی نام ظفر اللہ خان ہے انہوں نے ٦٤ پوائنٹس حاصل کئے ہیں اور آٹھویں نمبر پر ہیں .
٧.محمد اشفاقM.Ishfaq
کسی حد تک فیس بک پر اشفاق کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل نہیں ہے .مگر انکو پڑھنے والے انکی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہیں .قصے اور کہانی میں حقائق کی آمیزش انکا طرہ امتیاز ہے .توازن بھی ہے اور سچائی اور دیانت بھی نظر آتی ہے .کسی حد تک بے باکی کی کمی ہے .
فیکٹر- ٹوٹل پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس- رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی – ٢٠ – -١٤- -١٤
دیانت – ٢٠- -١٤- -٢٨
انداز تحریر – ١٠ – -٦- – ٤ ٣
توازن – ١٠- – ٧- – ٤١
تنوع – ١٠- -٦- -٤٧
جرات – ١٠- -٦- -٥٣
معلومات – ١٠- – ٦- -٥٩
برداشت – ١٠- -٦- -٦٥
محمد اشفاق کے ١٠٠ میں سے ٦٥ پوائنٹس ہیں اور وہ نمبر سات پر ہیں .
٦ذیشان ہاشمzeeshan hashim.jpg
لبرل ذیشان ہاشم مالی اور اکنامی کے معاملات پر مہارت رکھتنے ہیں .زیادہ علمی اور اعداد و شمار والا انداز ہے .کسی حد تک حس مزاح کی کمی ہے .لیکن معلومات عمدہ ہیں اور برداشت بھی بہت ہے .
فیکٹر- ٹوٹل پوائنٹس- حاصل کردہ پوائنٹس -رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی – ٢٠ – -١٤- -١٤
دیانت – ٢٠- -١٤- -٢٨
انداز تحریر – ١٠ – -٦- – ٤ ٣
توازن – ١٠- – ٧- – ٤١
تنوع – ١٠- -٦- -٤٧
جرات – ١٠- -٦- -٥٣
معلومات – ١٠- – ٧- -٦٠
برداشت – ١٠- -٦- -٦٦
انکے ٹوٹل پوائنٹس ١٠٠ میں سے ٦٦ ہیں اور یہ نمبر ٦ پر ہیں .
٥طفیل ہاشمیTufail hashmi
بزرگ مصنف ،اپنی برد باری ،حلیم طبع اور سکھانے کے جذبے سے معمور تحریر کی وجہ سے جانے جاتے ہیں .مگر تحریر میں کوئی خاص دلچسپی کا عنصر نہیں ہے .توازن موجود ہے .
فیکٹر -ٹوٹل پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس -رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی – ٢٠ – -١٤- -١٤
دیانت – ٢٠- -١٤- -٢٨
انداز تحریر – ١٠ – -٦- – ٤ ٣
توازن – ١٠- – ٧- – ٤١
تنوع – ١٠- -٦- -٤٧
جرات – ١٠- -٦- -٥٣
معلومات – ١٠- – ٧- -٦٠
برداشت – ١٠- -٧- -٦٧
طفیل صاحب پانچویں نمبر پر براجمان ہیں اور ١٠٠ میں سے انکے پوائنٹس ٦٧ ہیں .
٤عامر خاکوانیAamir khakawani
اپنے معتدل مزاج اور انداز تحریر اور بے پناہ تنوع کے سبب معروف کالم نگار عامر خاکوانی کی مقبولیت میں کسی کو کوئی شک نہیں ہے .یہاں پر انکے کالمز کو انکی جانچ میں شامل نہیں کیا گیا بلکہ انکی فیس بک پوسٹس کو مد نظر رکھ کر ہی پوائنٹس دیئے گئے ہیں .کسی حد تک جرات کی کمی لگتی ہے .برداشت بے پناہ ہے .دیانت بھی مسلمہ ہے معلومات کے اظہار میں کنجوس اور ایک نظریہ یا فکر کو پروموٹ کرتے ہیں یعنی سینٹر آف رائٹ اور رائٹ ونگ کو پروموٹ کرتے ہیں .
فیکٹر- ٹوٹل پوائنٹس- حاصل کردہ پوائنٹس -رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی – ٢٠ – -١٤- -١٤
دیانت – ٢٠- -١٥- -٢٩
انداز تحریر – ١٠ – -٦- – ٥ ٣
توازن – ١٠- – ٧- – ٤٢
تنوع – ١٠- -٧- -٤٩
جرات – ١٠- – ٥– -٥٤
معلومات – ١٠- – ٦- -٦٠
برداشت – ١٠- -٨- -٦٨
عامر خاکوانی چوتھے نمبر پر ہیں اور انکے ١٠٠ میں سے ٦٨ پوائنٹس ہیں .
٣عمار مسعودAmmar masood.jpg
ایک لائن میں کمال کا فقرہ کہنے اور مزاح میں عمدہ بات کہنے میں عمار مسعود کمال رکھتے ہیں .انور مسعود کے صاحبزادے ہیں .انکی تحریر بہت پر لطف اور با معنی ہوتی ہے .مختصر بات کر کے بہت طویل مضمون کا قرض اتار دیتے ہیں .کسی حد تک مکمل توازن کی کمی ہے .لیکن برداشت عمدہ ہے .تنوع بھی بے پناہ ہے .بات کہنے کی جرات بھی مناسب ہے .سچائی اور دیانت بھی ٹھیک ٹھاک ہے .
فیکٹر- ٹوٹل پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس- رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی – ٢٠ – -١٤- -١٤
دیانت – ٢٠- -١٤- -٢٨
انداز تحریر – ١٠ – -٨- – ٦ ٣
توازن – ١٠- – ٧- – ٤٣
تنوع – ١٠- -٧- -٥٠
جرات – ١٠- – ٧– -٥٧
معلومات – ١٠- – ٦- -٦٣
برداشت – ١٠- -٧- -٧٠
نمبر تین پر موجود عمار مسعود کے ١٠٠ میں سے ٧٠ پوائنٹس ہیں .
٢احمد اقبالAhmed Iqbal....jpg
بزرگ ڈائجسٹ رائٹر ،جو کچھ ہی عرصہ قبل فیس بک پر وارد ہوئے ہیں اپنے تجربہ سے بھرپور کہانی نما واقعات،مدلل انداز،کی وجہ سے بہت تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں گو کہ روایتی فیس بک کے منصفین کی طرح تو بہت زیادہ مقبول نہیں ہیں مگر انکو پڑھنا ہر پڑھنے والے کیلئے لازم ہے .موضوعات محدود ہیں کہ سیاست اور مذھب پر زیادہ بات نہیں کرتے .کسی حد تک بے باکی روایتی مروت میں ضم ہو جاتی ہے .توازن موجود ہے گو کہ زیادہ رجحان لیفٹ اور روشن خیال نظریات کی جانب ہے .
فیکٹر- ٹوٹل پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس -رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی – ٢٠ – -١٥- -١٥
دیانت – ٢٠- -١٥- -٣٠
انداز تحریر – ١٠ – -٨- – ٨ ٣
توازن – ١٠- – ٧- – ٤٥
تنوع – ١٠- -٦- -٥١
جرات – ١٠- – ٧– -٥٨
معلومات – ١٠- – ٦- -٦٤
برداشت – ١٠- -٨- -٧٢
دوسرے نمبر پر فائز احمد اقبال صاحب کے ١٠٠ پوائنٹس میں سے ،٧٢ پوائنٹس ہیں .
١=ڈاکٹر عاصم الله بخشAsim allah bakhsh
اپنے توازن،سچائی،دیانت،مدلل اور پر اثر انداز،تنوع ،معلومات اور برداشت غرض ہر حوالے سے ڈاکٹر صاحب باقی تمام رائٹرز سے کچھ آگے ہیں .صرف انکی جرات اور بے باکی کا ایک مکمل امتحان باقی ہے جو کہ میری نظر سے ابھی تک اوجھل ہے وگرنا ڈاکٹر عاصم صاحب اپنے پیارے انداز سے بہت سے لوگوں کی شعوری ترقی اور رہنمائی کا سبب بن رہے ہیں .لیکن میرا اندازہ ہے کہ کہیں وہ اس روٹین میں الجھ کر پیچیدہ مسائل سے ہاتھ نہ اٹھا دیں .مذہب ،سیاست،سائنس،معاشرت مزاح غرض کہ تنوع تو بہت زیادہ ہے .انداز تحریر میں کبھی کبھار کچھ یکسانیت محسوس ہوتی ہے .
فیکٹر- ٹوٹل پوائنٹس- حاصل کردہ پوائنٹس- رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی – ٢٠ – -١٦- -١٦
دیانت – ٢٠- -١٦- -٣٢
انداز تحریر – ١٠ – -٧- – ٩ ٣
توازن – ١٠- – ٨- – ٤٧
تنوع – ١٠- -٨- -٥٥
جرات – ١٠- – ٦– -٦١
معلومات – ١٠- – ٧- -٦٨
برداشت – ١٠- -٨- -٧٦
ٹوٹل ١٠٠ میں سے ٧٦ پوائنٹس لے کر ڈاکٹر صاحب اس وقت نمبر ون ہیں .
ہم نے کوشش کی ہے کہ جتنے بھی نامور فیس بک لکھاری ہیں انکو پڑھا جائے اور پھر ان آٹھ فیکٹرز کی بنیاد پر انکی جانچ کی جائے .یقیناً آپ میں سے کچھ لوگوں کی رائے اس لسٹ سے مختلف ہو گی مگر ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ مکمل نیک نیتی سے تمام رائٹرز کی تحریروں کو توجہ سے پڑھا گیا ہے .جن منصفین کو پڑھا گیا انکے نام یہ ہیں .ر عایت الله فاروقی،فرنود عالم،لالہ صحرائی،حنیف سمانہ ،قاری حنیف ڈار ،صفتیں خان ،عدنان کاکڑ ،ظفر جلالپوری،افتخار محمد،شہزاد قریشی،ملک جہانگر اقبال،نسیم کوثر،حوریہ ذیشان ،ذیشان اعوان،سعیدافضل ،عزیر سالار،مہران درگ ،زاہد مغل،عاصم بخشی،طیب عباس،اعجاز اعوان وغیرہ شامل ہیں ان میں کچھ نام یاد داشت سے محو ہیں ان پر معذرت.

 

16 thoughts on “فیس بک اردو رائٹرز کی پہلی “آرچر آئی “رینکنگ .ٹاپ ٹین رائٹرز کون ہیں ؟.

  1. لگتا ہے قاری حنیف ڈار،رعائت اللہ فاروقی،فرنود عالم نظروں سے اوجھل رہے،وگرنہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ وہ اس لسٹ میں جگہ نہ بنا پاتے۔۔ان کے مہران درگ بھی کیا خوب لکھتے ہیں۔

    Liked by 1 person

    • جن رائٹرز کا آپ نے نام لیا ہے ان تمام کا ذکر میں نے آرٹیکل میں کیا ہے .ان سب حضرات کے پوائنٹس مختلف وجوہات کی وجہ سے ٹاپ ٹین کیلئے کافی نہ تھے .

      Like

    • حافظ صفوان بھائی ،بہت شکریہ .آپ جیسے چند دیگر رائٹرز کا نام کا ٹاپ ٹین میں نہ کافی لوگوں کیلئے حیران کن تھا .مگر مجبوری تھی کہ صرف دس کا ہی انتخاب ہو سکتا تھا .

      Like

  2. Pingback: اپنے پسندیدہ فیس بک اردو رائٹر کو”آرچر آئی فیس اردو رائٹرز کی رینکنگ ” کیلئے ووٹ دیں . |

  3. Pingback: اپنے پسندیدہ فیس بک اردو رائٹر کو”آرچر آئی فیس اردو رائٹرز کی رینکنگ ” کیلئے ووٹ دیں . – ArcherEye

Leave a comment