فیس بک پر اردو کی ” ٹاپ ٹین پوسٹس آف دا ویک “کا منفرد آغاز .انتخاب کے پانچ اہم فیکٹرز پڑھیں .

آرچر آئی پر ہم ، اردو رائٹرز کی رینکنگ کے بعد،”ٹاپ ٹین پوسٹس آف دا ویک” کا آغاز کر رہے ہیں .ان پوسٹس کو یکم جنوری سے آٹھ جنوری تک کے درمیانی عرصے میں لکھی گئی پوسٹس سے منتخب کیاگیا ہے .صرف اردو پوسٹس کو ہی مد نظر رکھا گیا ہے .شعر و شاعری اور شیرڈ کی گئی نا معلوم ،تحریر بھی زیر غور نہیں لائی گئی ہیں .صرف مصنف کی ذاتی تحاریر کو ہی دیکھا گیا ہے.بلا مبالغہ ہزاروں سے زائد اردو فیس بک پوسٹس کو دیکھا اور پڑھا گیا ہے . بہر حال یہ کوئی حتمی انتخاب تو نہیں ہے مگر یہ اپنی طرز کی پہلی کوشش ہے .اردو رائٹرز کی طرح اس انتخاب کیلئے بھی پیرامیٹرز بنائے گئے ہیں .جن فیکٹرز کی بنیاد پر ٹاپ ٹین پوسٹس کا انتخاب ہو گا وہ درج ذیل ہیں .
انداز تحریر :جس طرح پہلے وضاحت کی جا چکی ہے کہ اس میں تحریر میں دلچپسی،خوبصورتی،ادبیات،اسلوب وغیرہ کو دیکھا جائے گا .
استدلال : یہ سچائی،دیانت وغیرہ کا وقتی مترادف سمجھ .لیں .پوسٹ میں موجود الفاظ ،فیکٹس کیا اپیل کرتے ہیں کہ نہیں ؟کیا دلائل مصنف کی بات اور اس مقصد کو ثابت کرنے میں معاون ہیں جو وہ چاہ رہا ہے ؟کیا ریڈر قائل ہونے پر مجبور ہے ؟
معنویت : کیا پوسٹ کچھ اہم سوال اٹھانے پر مجبور کرتی ہے ؟ کیا یہ انسان کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے ؟کیا پوسٹ کا کوئی مقصد ہے ؟
پیکج : کیا بات میں مزاح ہے ؟کیا پوسٹ دکھ،جوش،جذبہ،فکر ،سوچ وغیرہ ابھارنے کا سبب بن رہی ہے ؟ کیا سٹیٹس لطیف جذبات کے فروغ کا سبب  بن رہا ہے ؟کیا پوسٹ ،کچھ ریلیف کچھ حوصلہ دے رہی ہے ؟
موضوع : ٹاپک انتہائی اہمیت کا حامل ہے .ہم نے ایلیٹ ٹاپکس ،یعنی خدا،دین ،معاشرت،انسانیت پر سوال اٹھاتے ٹاپکس کو زیادہ اہم موضوع سمجھا ہے .زندگی،ملک،وطن،مسائل،حالات حاضرہ وغیرہ کو اسکے بعد رکھا گیا ہے .باقی متفرق موضوعات اسکے بعد ہیں .
ہر فیکٹر کےبیس بیس پوانٹس ہیں .رینکنگ کے بنیادی فیکٹرز اور ٹاپ ٹین پوسٹس کے پیرامیٹرز میں فرق کی وجہ ،ایک تو زیادہ فوکس صرف ،ایک اچھی پوسٹ پر ہے .دوسرا یہ ایک ہفتے کے مخصوص پیریڈ میں سے چنی گئی ہیں .اس لئے جانچ پڑتال تھوڑی سی مختلف ہو گی .
ٹاپ ٹین میں ایک رائٹر کی ایک سے زائد تحاریر بھی منتخب ہو سکتی ہیں .کوئی بھی ایسی تحریر جو کہ نقل شدہ ہو مگر اسے منتخب کرتے وقت ،اس بات کا علم نہ ہو تو بعد میں اس کو ٹاپ ٹین سے باہر کر دیا جائے گا.

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s