عماد بزدار کی بد گمانیاں .”کیانی برادرز احتساب ،میں یاراں دا ہتھ اے .”

بد گمانی میری یہ ہے کہ آج کل کیانی کے کرپشن کے چرچے جو ہر زبان پر ہیں مجھے اس کی پیچھے ” یاراں دا ہتھ” نظر آتا ہے۔ پالشی حضرات جس طرح راحیل شریف کے بلا رنگ و بو ،ملت و مذہب احتساب کی خواہش و کوشش قرار دے رہے ہیں تو کیا کرپشن آرمی میں صرف کیانی کے بھایئوں نے کی؟ بہت سارے جرنیل تو کرپٹ ثابت بھی ہو چکے کہتے ہیں ان کی فائیلیں بھی عرصہ دراز سے آرمی چیف کے ٹیبل پر پڑی ہیں۔ کچھ آرمی آفیسرز کو البتہ راحیل شریف صاحب نے سخت سزایئں ان کو نا پسندیدہ قرار دے کر دلایئں کہ نا پسندیدگی سے بڑھ کر کیا سزا ہو سکتی ہے؟ لیکن جتنی دھول مٹی اس کیس میں اُڑائی جا رہی ہے ، جیسے ہمیشہ ہوتا آیا ہے کہ ذرا سا آُپ کسی آرمی آفیسر کے خلاف بات کریں ” وقار” خطرے میں پڑ جاتا تھا لیکن یہ اپنی نوعیت کا واحد کیس لگ رہا ہے جس میں “وقار” صحیح سلامت ہے۔

موجودہ چیف صاحب ، پرویز مشرف کے بالکے ہیں۔ مشرف کو کیانی نے لفٹ نہیں کرائی پاکستان نہیں آںے دیا جب وہ آیا تب بھی کوئی سپورٹ نہیں کی یعنی مقابلہ مشرف باقیات V کیانی ہے جس میں ذاتی رنجشیں بھی شامل ہو سکتی ہیں کیونکہ سابقہ صلاح الدین ایوبی نے ایم آئی، آئی ایس آئی اور دو ٹرم آرمی چیف کی شکل میں ایک لمبی اننگ کھیلی تھی۔آپ دیکھیں موجودہ چیف صاحب نے ڈٹ کر پرویز مشرف کا ساتھ دیا اور مشرف کے حسبِ خواہش آخری حد تک ساتھ دیا لیکن وہ فی الحال دنیا کا بہترین جرنیل ہے کیونکہ وہ وردی میں ہے ہمارا ہر موجودہ آرمی چیف قرونِ اولیٰ کا مجاہد ہوتا ہے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ یحیٰ نوٹ ( ایک ترکیب جو ابا مرحوم استعمال کرتے تھے ان شخصیات کے بارے جن کی Residual Valueصفر ہو چکی ہوتی ہے) بن جاتے ہیں۔ یقین نہ آئے کیانی کے بارے بڑے بڑے لکھاریوں کے کالم پڑھ لیں۔ ارشاد حقانی مرحوم نے ایک دفعہ لکھا تھا کہ کیانی نے مجھ سے ریکوئسٹ کی کہ مجھے کتابوں کی ایک لسٹ بنا کر دیں جو آپ کے خٰیال میں مجھے پڑھنے چاہیئں میں نے جب لسٹ دی تو کیانی صاحب نے کہا کہ یہ کتابیں میں پہلے ہی پڑھ چکا ہوں۔ کیانی کو اچھا ، بہادر پڑھا لکھا اور دانشور ثابت کرنے کی ایک دوڑ لگی ہوئی تھی۔ طلعت حسین نے مشرف اور کیانی کا کمپیریذن کیا تھا اور ثابت کیا تھا کہ مشرف ہمارے گناہوں کی سزا تھی اور یہ اللہ کی عطا ہیں۔ یہ جو آج کل کیانی کو بزدلی کے طعنے ملتے ہیں جس کی طرف با الواسطہ موجودہ چیف نے بھی اشارہ کیا( جس سے میری بد گمانی کو تقویت ملتی ہے کہ ان دونوں کے درمیان معاملات اچھے نہیں ) کہ ضربِ عضب پہلے شروع ہو جانا چاہیئے تھا ان کے کہنے کا مقصد یہی تھا کہ کیانی نے چول ماری ہے۔ اگر ہم اپنے ذہن پر زور دیں تو اس وقت کیانی کے بارے یہ رائے تھی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کھل کے اقدام کر رہے ہیں۔ کٹر پپلیا عباس اطہر مرحوم کا کالم مجھے آج بھی یاد ہے جس میں اس نے لکھا کہ موجودہ چیف کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ خود جہاز پر بیٹھ کر دہشت گردوں پر بمباری میں حصہ لے چکے۔ یہ سوات آپریشن کی بات تھی۔ وزیرستان کا طعنہ اسے بلا وجہ دیا جاتا ہے کیونکہ اُ س وقت ایسے حالات نہیں تھے نہ ایسی کنسینسس نہ اتفاق رائے ڈیولپ ہوئی تھی۔ پورا ماحول جو اس وقت بنا تھا وہ یہی تھا کہ وزیرستان آپریشن کے لیئے امریکہ کا دباؤ ہے اس لیئے ہمیں ہر گز نہیں کرنا چاہیئے.
اب کیانی کی حالت یہ ہو چکی کہ کشمالہ طارق بھی پروگرامز میں آ کر کیانی کے خلاف بولتے ہوئے خدا کا شکر بجا لاتی ہیں کہ اللہ نے مجھے سرخرو کیا ۔ اس بی بی پہ وہ شعر کچھ غیر آیئنی ترامیم کے ساتھ فٹ آتا ہے جو میں نے ایک قلفی والے کے ریڑھے پر لکھا ہوا پڑھا تھا کہ
کوئی آتا ہے کوئی جاتا ہے محفل کا ہے رنگ وہی
کشمالہ کی ترقی جاری ہے، گود بدلتے رہتے ہیں.
کنکلوژن میری بد گمانی کا یہ ہے کہ اس تمام ” کاروائی” کو کرپشن کے خلاف اکراس دا بورڈ کاروائی نہ سمجھا جائے اگر ایسا ہوتا تو پنجاب میں آ کر اس نیشنل ایکشن پلان کے بازو شل نہ ہوتے نہ ہی بقیہ کرپٹ جرنیلوں کو سیف ایگزٹ دیا جاتا۔ یہ میری نظر میں کچھ بدلے لیئے جا رہے ہیں۔ موجودہ چیف کے مونچھوں میں تبھی تک دم خم ہے اور تب تک اس کی بلایئں لی جایئں گی جب تک ” کھال” سلامت ہے اُ س کے بعد
” پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں” کا ایک سلسلہ ہو گا
اور
عبرت سرائے دہر ہو گا
اور
ہمارے موجودہ چیف صاحب ہونگے
کیونکہ
تب تک وہ سابقہ ہو چکے ہونگے۔۔
نوٹ: ریڈرز کا رائٹر کی بدگمانیوں سے متفق ہونا ہر گز ضروری نہیں

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s