پہلی” آرچر آئی ” پاکستان کے اردو کالم نگاروں کی رینکنگ .ٹاپ ٹین کالم نگار کون ہیں ؟

آرچر آئی پر ،فیس بک اردو رائٹرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ اوردس بہترین،فیس بک اردو پوسٹس کی ویکلی رینکنگ کے بعد ہم ،پاکستان کے اردو اخبارات کے “ٹاپ ٹین “اردو کالم نگاروں کی رینکنگ کا آغاز کر رہے ہیں .کالم نگاروں کی جانچ ،دس نکات،ابلاغ،سچائی،دیانت،استدلال،توازن،جرات،علمیت،عوامی تاثر،معلومات،اور ورائٹی کی بنیاد پر کی گئی ہے . ان نکات کی وضاحت آپ تفصیل سے دوسرے آرٹیکل میں پڑھ سکتے ہیں .ہر فیکٹر کے دس دس پوائنٹس ہیں ،کل ملا کر سو پوائنٹس میں سے کالم نگاروں کو پوائنٹس دئے گئے ہیں .اس رینکنگ میں ہم نے کیا یہ ہے کہ تمام بڑے اردو اخبارات ،اور چند چھوٹے اردو اخبارات میں چھپنے والے تمام چھوٹے بڑے کالم نگاروں کے کم سے کم پچھلے بیس سے پچیس کالمز کو پڑھا گیا ہے .اسکی بنیاد پر نمبرنگ کی گئی ہے .امید ہےکہ ،اس رینکنگ سے لوگوں کو بہتر کوالٹی اور عمدہ خصوصیت سے لکھنے والوں کا اندازہ ہو گا یا انکا اندازہ پختہ ہو گا .یوں اچھا لکھنے والے کالم نگاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی اور پڑھنے والوں کو بھی بہتر انداز میں ان کالم نگاروں کو جانچنے کا موقع ملے گا .جہاں پر خوبیوں کا ذکر ہے وہاں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے فیکٹرز کو درج کیا گیا ہے اسی طرح جہاں خامیاں ہیں وہاں ،سب سے کم پوائنٹس لینے والے نکات کا ذکر ہے . یہ بات یاد رہے کہ اس رینکنگ میں صرف کالم نگاروں کے لکھے گئے کالمز کی بنیاد پر ہی انکی اوپر درج کئے گئے دس نکات پر پوائنٹس دئے گئے ہیں کالم نگاروں پر جو تبصرے میں نے کئے ہیں یہ نتائج مرتب ہونے کے بعد کئے گئے ہیں انکا اس کالم نگار کے حاصل کردہ پوائنٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے . .نتائج کچھ یوں ہیں .
10.خورشید ندیمKhursheed nadeem
خوبیاں :توازن،سچائی اور دیانت
خامیاں :معلومات ،ابلاغ ، اور ورائٹی
تبصرہ :” دنیا “اخبار سے منسلک ،نسبتاً مشکل اور علمی اردو لکھنے والے خورشید ندیم بہت عمدہ سوال اٹھاتے ہیں .انکے کالم پڑھ کر ریڈر کو انکی باتوں پر غور کرنا پڑتا ہے .کچھ عرصے سے اپنے ہر دوسرے کالم میں ہر تیسری برائی کا ذمہ خان کو قرار دیتے آ رہے ہیں جس پر ان جیسے متوازن آدمی کی اس اپروچ پر حیرت ہے .یہ نمبر دس پر ہیں.
پوائنٹس
فیکٹر -ٹوٹل فیکٹر پوائنٹس -.حاصل کردہ پوائنٹس .-کالم نگار کے مجموعی پوائنٹس


ابلاغ10-6.0-6.0



سچائی-10-6.8-12.8



دیانت-10-7.5-20.3



استدلال-10-6.7-27



توازن-10-7.0-34



جرات-10-6.5-40.5



عوامی تاثر-10-6.5-47



علمیت-10-6.8-53.8



ورائٹی-10-6.0-59.8



معلومات -10-5.2-65


65.0/100


 

9.اظہار الحقIzhar ul haq
خوبیاں :علمیت ،دیانت اور استدلال
خامیاں :ورائٹی
تبصرہ : معروف شاعر اور سابق بیوروکریٹ ،اظہار الحق بھی” دنیا “اخبار سے منسلک ہیں .اپنے تیکھے انداز تحریر کی وجہ سے جانے جاتے ہیں .کسی حد تک خاص کر پنجاب حکومت کو ٹارگٹ کرتے ہیں اور انداز تحریر میں کبھی کبھار ہارون الرشید کی مشابہت بھی آ جاتی ہے .آپ نمبر نو پر ہیں .
پوائنٹس   

فیکٹر -ٹوٹل فیکٹر پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس -کالم نگار کے مجموعی پوائنٹس

ابلاغ-10-6.9-6.9


سچائی-10-7.0-13.9


دیانت-10-7.2-21.1


استدلال-10-7.0-28.1


توازن-10-6.5-34.6


جرات-10-6.4-41.0


عوامی تاثر-10-6.4-47.4


علمیت-10-7.0-54.4


ورائٹی-10-5.8-60.2


معلومات –10-5.8-66.0


66.0/100


 

8.رؤف کلاسراRauf Klasra
خوبیاں :ابلاغ اور معلومات
خامیاں :استدلال اور علمیت
تبصرہ : “دنیا “ہی سے وابستہ رؤف کلاسرا اپنے انویسٹیگیٹو کالموں اور ان میں موجود یاسیت اور رونے دھونے کی وجہ سے بہت مشہور ہیں .ابلاغ ،انداز تحریر ،اسلوب اور دلچسپی سب بہت عمدہ ہیں .مگر دلائل نہ پختہ ہوتے ہیں .کلاسرا نمبر آٹھ پر ہیں .

پوائنٹس  

فیکٹر -ٹوٹل فیکٹر پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس -کالم نگار کے مجموعی پوائنٹس

ابلاغ-10-7.5-7.5


سچائی-10-6.5-14.0


دیانت-10-7.0-21.0


استدلال-10-5.5-26.5


توازن-10-6.0-32.5


جرات-10-7.0-39.5


عوامی تاثر-10-7.0-46.5


علمیت-10-6.0-52.5


ورائٹی-10-6.0-58.5


معلومات –10-7.7-66.2


                                                                                                                                                                                  66.2/100


Ayaz Amir

7.ایاز امیر

خوبیاں :جرات اور سچائی
خامیاں :عوامی تاثر اور ورائٹی
تبصرہ : روزنامہ ” میں کالم لکھنے والے ایاز امیر کا کالم انگلش سے اردو میں ترجمہ ہو کر آتا ہے لیکن انکے کالم کی چاشنی ہی الگ ہے .شراب اور جنس مخالف کا ذکر بہت شوق سے بار بار اور ہر دوسری تیسری بات میں کرتے ہیں .یہ نمبر سات پر ہیں .
پوائنٹس
فیکٹر -ٹوٹل فیکٹر پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس -کالم نگار کے مجموعی پوائنٹس

ابلاغ-10-7.0-7.0


سچائی-10-7.4-14.4


دیانت-10-7.2-21.6


استدلال-10-6.0-27.6


توازن-10-7.0-34.6


جرات-10-7.3-41.9


عوامی تاثر-10-5.8-47.7


علمیت-10-6.6-54.3


ورائٹی-10-6.0-60.3


معلومات –10-6.0-66.3


                                                                                                                                                                                  66.3/100

6.آصف محمودAsif mahmood
خوبیاں :جرات،ابلاغ اور سچائی
خامیاں :ورائٹی اور علمیت
تبصرہ : روزنامہ” نئی بات” میں لکھنے والے وکیل اور اینکر آصف محمود نسبتا غیر معروف ہیں مگر شاندار لکھتے ہیں .وکیلوں کی طرح انکی نگاہ بہت تیز ہے .انداز بہت سخت اور کھلا ڈلا ہے .یہ نمبر چھ پر ہیں .
پوائنٹس
فیکٹر -ٹوٹل فیکٹر کے پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس -کالم نگار کے مجموعی پوائنٹس

ابلاغ-10-7.2-7.2


سچائی-10-7.5-14.7


دیانت-10-7.0-21.7


استدلال-10-6.8-28.5


توازن-10-7.0-35.5


جرات-10-7.5-43.0


عوامی تاثر-10-6.0-49.0


علمیت-10-6.0-55.0


ورائٹی-10-5.8-60.8


معلومات –10-5.7-66.5


                                                                                                                                                                    


66.5/100


 

5.ارشاد محمودErshad Mehmood
خوبیاں :دیانت ،اور ابلاغ
خامیاں :علمیت
تبصرہ :عمدہ دھیمے اور سلجھے ہوئےکالم نگار ارشاد محمود روزنامہ “جہاں پاکستان” سے وابستہ ہیں .سادہ اور عمدہ انداز میں اپنی بات کرتے ہیں .اچھا تجزیہ کرنے کی مجموعی صلاحیت ہے .یہ نمبر پانچ پر ہیں .
پوائنٹس
فیکٹر -ٹوٹل فیکٹر کے پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس -کالم نگار کے مجموعی پوائنٹس

ابلاغ-10-7.0-7.0


سچائی-10-7.0-14.0


دیانت-10-7.2-21.2


استدلال-10-6.5-27.7


توازن-10-7.0-34.7


جرات-10-6.5-41.2


عوامی تاثر-10-6.5-47.7


علمیت-10-6.0-53.7


ورائٹی-10-6.5-60.2


معلومات –10-6.5-66.7


66.7/100


 

4.وسعت الله خانWusatullah khan
خوبیاں :ابلاغ ،جرات
خامیاں:ورائٹی کم
تبصرہ : کبھی کبھی توازن کھو دیتے ہیں مگر عمدہ ابلاغ ،اسلوب اور تحریر کی حامل وسعت الله خان بی بی سی اردو سے منسلک ہیں روزنامہ”ایکسپریس” اور دیگر اخبارات میں انکے کالمز باقاعدگی سے پبلش ہوتے ہیں . کسی حد تک فوج سے بغض اور کچھ دائیں بازو کی شخصیات پر تعصب لگتا ہے ..یہ نمبر چار پر ہیں .
پوائنٹس  

  فیکٹر -ٹوٹل فیکٹر کے پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس -کالم نگار کے مجموعی پوائنٹس

ابلاغ-10-7.5-7.5


سچائی-10-7.0-14.5


دیانت-10-6.6-21.1


استدلال-10-6.8-27.9


توازن-10-6.5-34.4


جرات-10-6.5-40.9


عوامی تاثر-10-6.4-47.3


علمیت-10-6.8-54.1


ورائٹی-10-6.1-60.2


معلومات-10-6.6-66.8



66.8/100


 

3.عامر خاکوانیAamir khakawani
خوبیاں :توازن ،دیانت اور سچائی
خامیاں : جرات ، معلومات  کم
تبصرہ : روزنامہ “دنیا” سے وابستہ ،عامر خاکوانی ،تیسرے نمبر ہیں پر ہیں .متوازن ،بلا تعصب ، سنجیدہ اور پر خلوص تجزیے انکی پہچان ہیں .کبھی کبھار کی لمبی بورنگ تمہید ،اکثر کالمز کا اگلی نشست میں چلے جانا برا تاثر چھوڑتا ہے .تحریر میں الطاف حسن قریشی کی جھلک بھی کبھی کبھار در آتی ہے جو ایک منفی نکتہ ہے .مطالعہ وسیع ہے اس لئے بات کی تہہ تک پہچنا جانتے ہیں .
پوائنٹس
فیکٹرز – ٹوٹل فیکٹر پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس -کالم نگار کے مجموعی پوائنٹس

ابلاغ-10-7.0-7.0


سچائی-10-7.9-14.9


دیانت-10-8.0-22.9


استدلال-10-6.8-29.7


توازن-10-7.5-37.2


جرات-10-5.0-42.2


عوامی تاثر-10-7.3-49.5


علمیت-10-6.5-56.0


ورائٹی-10-7.0-63.0


معلومات-10-5.8-68.8


68.8/100


 

2.یاسر پیرزادہYasir pirzada
خوبیاں :ابلاغ ،سچائی اور ورائٹی
خامیاں :عوامی تاثر کمزور اور توازن کی کبھی کبھار کمی
تبصرہ : کبھی کبھار انتہائی غیر سنجیدہ انداز میں انتہائی سنجیدہ معاملات پر لکھتے ہیں .مگر بے انتہا ٹیلنٹڈ متنوع اور عمدہ اسلوب ،تحریر ،حس مزاح اور سوال نکالنے اور پیدا کرنے میں مہارت رکھنے والے یاسر پیرزادہ “جنگ” سے وابستہ ہیں .یہ نمبر دو پر ہیں .
پوائنٹس
فیکٹر -ٹوٹل فیکٹر کے پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس -کالم نگار کے مجموعی پوائنٹس

ابلاغ-10-7.2-7.2


سچائی-10-7.2-14.4


دیانت-10-7.0-21.4


استدلال-10-6.8-28.2


توازن-10-6.8-35.0


جرات-10-7.7-42.7


عوامی تاثر-10-6.5-49.2


علمیت-10-6.5-55.7


ورائٹی-10-7.5-63.0


معلومات-10-6.5-69.5


69.5/100


 

1.حسن نثار♦HN
خوبیاں :جرات،ابلاغ ،سچائی
خامیاں :توازن کی کمی
تبصرہ : روزنامہ “جنگ” سے وابستہ حسن نثار ایک منہ پھٹ اور بے دھڑک کالم نگار ہیں .پاکستانی معاشرے کی سب سے بہترین عکاسی کرتے ہیں .مطالعہ بہت وسیع ہے .لیکن مسلہ یہ ہے کہ وہ ایم کیو ایم ،الطاف حسین اور چوہدریوں پر بہت نرم ہاتھ رکھتے ہیں .کچھ معاملات پر فکسڈ ہیں اور تعصب نظر آتا ہے .لیکن تمام کوالٹیز کو مد نظر رکھا جائے تو نمبر ون کالم نگار ہیں .
پوائنٹس
فیکٹر -ٹوٹل فیکٹر کے پوائنٹس -حاصل کردہ پوائنٹس -کالم نگار کے مجموعی پوائنٹس

ابلاغ-10-8.0-8.0


سچائی-10-7.7-15.7


دیانت-10-7.7-23.4


استدلال-10-7.0-30.4


توازن-10-6.0-36.4


جرات-10-7.9-44.3


عوامی تاثر-10-7.0-51.3


علمیت-10-8.0-59.3


ورائٹی-10-6.5-65.8


معلومات-10-6.2-72.0


72.0/100

Advertisements

One thought on “پہلی” آرچر آئی ” پاکستان کے اردو کالم نگاروں کی رینکنگ .ٹاپ ٹین کالم نگار کون ہیں ؟

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s