وزیر اعظم ،میاں محمد نواز شریف کی شخصیت کا تجزیہ :ثاقب ملک

میاں صاحب اپنے نام کی طرح دل نواز بھی ہیں ، اور کچھ شریف بھی .انکی شخصیت کے مختلف رخ جو انکے انٹرویوز،انکی باڈی لینگویج ،تقاریر اور لوگوں کے تاثرات کی مدد سے میں کھوج پایا ہوں وہ بیان کرتا ہوں .
ایک پکا دیسی،ایک پکا لاہوری ،ایک پکا پینڈو ، ایک سادہ سا آدمی ،میاں صاحب کی رگ رگ میں رچا بسا ہے .یہ رخ انکی پرائیویٹ بول چال،کھانے پینے ،پارٹی میٹنگز اور دیگر جگہوں پر نظر آ جاتا ہے .میاں صاحب نہ جانے کیوں پچھلے کچھ عرصے سے زیادہ ہی لبرل بننے کے شوق میں مگن ہیں ؟انکے اس شوق نے دیسی ‘نوازے ‘ کو کہیں پیچھے دھکیل دیا ہے ..میاں صاحب یہ انداز ہی تو آپکی مقبولیت تھا .لوگ اسی وجہ سے میاں صاحب کو اپنا اپنا جانتے تھے .
مذہبیت،روایتی سوچ،ایک معاشرے کے اصولوں کا پابند شخص یہ تاثر بھی میاں صاحب کی شخصیت سے نمایاں ہے گو کہ یہ رخ بہت مثبت ہیں مگر .ایسے لوگ انقلابی نہیں ہو سکتے .ایسے لوگ معاشرے بنا نہیں سکتے .ایسے لوگ قومیں کھڑی نہیں کرتے .یہ چلے ہوے کو ذرا آگے دھکیل دیں گے .
ایک رومانٹک ،عاشق،فلرٹ ،جگتی ،فقرے باز،شرارتی نوجوان نواز شریف پہلے تو بڑا نمایاں دکھتا تھا .اس دور حکومت میں تو لگتا ہے میاں صاحب اپنے اس رخ کو کہیں عطا الحق قاسمی کے پاس رکھوا اے ہیں .میاں صاحب نے پہلے اس رخ کے ہاتھوں کافی ،شرمندگیاں’ بھی اٹھائیں . انکا ذکر ضروری نہیں .لیکن کوئی گل نہیں .

دوسروں سے دبنے والا ،اپنی سوچ پر نہ پختہ ،ایک کمزور بزدل شخصیت کا تاثر میاں صاحب کا ساتھ نہیں چھوڑتا .لبرل بننے کا شوق بھی انہیں شاید اسی لئے چرایا .انکی اپنی کوئی سیاسی ،نظریاتی فکر کوئی سوچ نہیں ہے .جدھر کسی نے لگا دیا لگ گئے .ایسے لوگ لیڈر نہیں بن سکتے .اگر بن جایئں جو کہ میاں صاحب بن چکے ہیں تو دوسروں کی بیساکھیوں پر ہی کھڑے رہیں گے .
ضدی ،لاڈلا،شہنشاہ ٹائپ ذہنیت ،انا ، کبھی کبھی متکبر منتقم مزاجی یہ پہلو انکے فیصلوں میں بہت دخیل ہے .اسی ضد کی وجہ سے ماضی کی طرح پھر فوج سے پنگا لے بیٹھے ہیں .شہرت کے ہمیشہ سے شوقین رہے ہیں .اصل میں یہ لاڈلا پن ہے .منہ میں سونے ک چمچہ لے کر پیدا ہونے کی وجہ سے ہر جگہ نمایاں اور ہیرو ٹائپ حیثیت سے ہو کر رہنا انھیں پسند ہے .
سست، کام چور،محنت سے جی چرانے والا ،بے پرواہ ،اپنے کام دوسروں کو دینے والے مزاج کے حامل بھی ہیں .پھر وہی بات کہ پوری زندگی دوسروں کے کندھوں پر گزاری ہے .گھر سے لے کر ہر جگہ انکو لوگوں نےفیسلٹیٹ کیا ہے .اس لئے خاص محنتی نہیں ہیں .اپنے بھائی کی طرح جلد باز بھی نہیں ہیں .
کھیل تماشے کا شوقین،چھوٹی چھوٹی مسرتیں انجوائے کرنے والا ،خاص کر کرکٹ کا دلدادہ ،فلموں ،گانوں ،گھر فنون لطیفہ کا پروردہ ،یہ سب رخ میاں صاحب کے شوقیہ رخ ہیں . یہ سب رخ مجھے پسند ہیں .یہ رخ انکی شخصیت کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں .میاں صاحب ہمارے درمیان شاید صرف کرکٹ کا شوق ہی مشترکہ ہے .ہاں تھوڑا بہت موسیقی بھی کہہ لیں .
علمی،کتب بین،لوگوں کو جانچنے سمجھنے والا ،غور و فکر،تخلیق کار مزاج یہ رخ میاں صاحب میں یا تو سرے سے ہیں ہی نہیں یا پھر انتہائی نچلے درجے پر ہیں .یہ خانہ ایک بہترین لیڈر کا مضبوط ترین نکتہ ہونا چاہئے .ہمارے موجودہ تمام ہی بڑے سیاست دانوں میں اس اہم نکتے کی شدید کمی ہے .
ایک شرمیلا ،معصوم،لالچ سے پاک ،کھیل کود میں مگن ،چھوٹی چھوٹی شرارتوں پر توجہ مرکوز رکھنے والا ، دوسروں کے زخموں پر رونے والا ،مٹی کھانے والا ، گلی میں ننگے پاؤں پھرنے والا ،نہ جانے کیوں مجھے میاں صاحب کے بچپن کا کچھ ایسا ہی تاثر لگتا ہے .ابھی بھی کبھی کبھی انکو دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ کہاں گیا وہ بچہ ؟بلکہ میرا تو اپنے آپ سے بھی سوال ہے کہاں گیا میرا بچہ ؟میں ذرا ‘بچہ ‘ ہوتا ہوں تو اب گھر والے ہی اس بچے کو سلب کر دیتے ہیں ..ہم سب کا بچپن کھو گیا ،وہ مزاج کھو گیا ،وہ عادتیں کھو گئیں .میاں صاحب آپ کا کاروباری میاں ،لالچی نواز ،روپے پیسے اکٹھے کرنے والا شریف یہ سب رخ کیوں اس بچے پر قابض ہو گئے ؟؟کچھ ہی دن ہیں آپکے پاس میاں صاحب پھر آپکو موقع ہی نہیں ملے گا یہ رخ بدلنے کا .ابھی بھی کچھ وقت ہے .
ایک دردمند ،نرم مزاج ،الله سے ڈرنے والا میاں صاحب کا یہ رخ کہیں سات پردوں میں گم ہو چکا ہے .یہ پہلو خاندانی فتوحات،سیاسی کامیابیوں،ووٹ بینک،امیدواروں کے مطالبوں میں کہیں اپنی راہ تلاش کر رہا ہے .اصلی میاں صاحب یہی تھا .میاں صاحب سیاست چھوڑیں اور اپنے آپ کو ڈھونڈیں .اپنی قبر اپنے ہاتھوں  کھود رہے ہیں اور اس پر مٹی بھی خود ہی ڈال رہے ہیں .باز آ جایئں.

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s