فیس بک اردو رائٹرز کی فروری کی تازہ “آرچر آئی “رینکنگ جاری .ٹاپ ٹین رائٹرز کون ہیں ؟

ہم پچھلے ماہ کی طرح اس بار بھی فیس بک اردو رائٹرز کی رینکنگ لے کر حاضر ہیں .ٹاپ ٹین لکھاریوں کی حتمی رینکنگ کے تعین میں اس بار “پبلک ووٹنگ” کے فیکٹر کو بھی باقی فیکٹر کے ساتھ استمعال کیا گیا ہے .آپ پبلک ووٹنگ کے نتائج اس” لفظ” پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں .جن نو فیکٹرز پر اس رینکنگ کی عمارت کھڑی کی گئی ہے وہ سچائی ،دیانت،توازن،برداشت،انداز تحریر،پبلک ووٹنگ تنوع ،علمیت،اور جرات پر مشتمل ہیں .ان نو فیکٹرز کی وضاحت آپکو اس دوسرے آرٹیکل میں مل جائے گی جو آپ اس” لفظ “پر کلک کر کے پڑھ سکتے ہیں .
کوشش کی گئی ہے کہ حتی المکان کسی قسم کے ذاتی،نسلی،مذہبی،مسلکی،نظریاتی، تعصب اور اور کم سے کم ذاتی پسند نا پسند کو ملوث کیے لکھاریوں کی رینکنگ کا فیصلہ کیا جائے .یہاں یہ بات کہنا لازمی ہے کہ ہم کسی بھی لکھاری کی ذاتی دیانت ،سچائی یا اسکی جرات یا برداشت کو نہیں ماپ رہے ہیں .یہاں صرف انکی تحریروں کو مد نظر رکھ کر ایک اندازہ لگایا جا رہا ہے جس کو حقیقت سے قریب سے قریب تر رکھنے کے لئے مختلف فیکٹرز کو سہارا بنایا گیا ہے .غلطی کے امکان کو اور اس رینکنگ کے محدود ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا رہا ہے .نہ ہی ایسا کوئی دعوی ہے کہ یہ فیس بک کے تمام ہی اچھے اردو رائٹرز کو پڑھنے کے بعد متعین کی گئی رینکنگ ہے .لیکن ہم نے سو سے زائد رائٹرز کی جنوری کی اردو پوسٹس کو مد نظر رکھ کر یہ لسٹ ترتیب دی ہے .میں نے جو اپنے ذاتی تبصرے کئے ہیں انکا پوائنٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے ،یہ اپنے ذاتی جذبات کا اظہار ہے جس میں دلائل کے بجائے اپنے وجدان اور چھٹی حس کا زیادہ سہارا لیا گیا ہے جبکہ پوائنٹس سب تحریروں کی عقلی تشریح پر مبنی ہیں .اگر کسی کو میرے کمنٹس برے لگیں تو معذرت کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ہے .
ٹاپ ٹین لسٹ کچھ یوں ہے .
10.عزیر سالار /علی سجاد شاہ (ابو علیہحہ )

Uzair SalarAbu Aleeha

مشترکہ طور پر دسویں نمبر پر آنے والے دونوں نوجوان رائٹرز ہیں جو فیس بک کے رائٹرز حلقوں میں “بیڈ بوائز” سمجھے جاتے ہیں ، دونوں ایک دوسرے سے یکسر متضاد اپنا ایک الگ حلقہ فکر رکھتے ہیں .مگر انکے پوائنٹس جمع کرنے پر ان دونوں میں حیران کن مماثلت نظر آئی .عزیر سالار کو پاکستان تحریک انصاف کا نمائندہ سمجھ کر پڑھا جاتا ہے جو اس نوجوان کے ساتھ زیادتی ہے .انکی پوسٹس پڑھنے کے بعد یہ احساس ہوتا ہے الله نے ان میں سوچنے والا دماغ اور جرات مند دل رکھا ہے ایسے نوجوان کو ایک پارٹی کا پٹھو نہیں بننا چاہئے بلکہ ان میں اپنے جیسے نوجوانوں کو مجموعی بہتری کی طرف گامزن کرنا چاہئے .اپنی جرات اور انرجی کا اچھا استمعال عزیر کو پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے بجائے ،ایک سلیقہ مند لکھاری کی جانب گامزن کر سکتے ہیں .
دوسری جانب علی سجاد شاہ ،ایک ری ایکشنری کیفیت میں نظر آتے ہیں .دوسروں سے منفرد نظر آنے کے لئے یا انکی سوچ ہی اتنی مختلف ہے وہ آوٹ آف دا وے جا کر ایم کیو ایم اور مولانا فضل الرحمان کی غلطیوں کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں اور کئی بار تو بد زبانی اور فحش گوئی کر کے ،اپنی شخصیت کی توہین کراتے رهتے ہیں .حقیقت میں علی سجاد شاہ میں عمدہ نثر نگار اور ایک بے باک رائٹر چھپا ھو جو فضول کی سیاسی بحثوں اور دوسروں کو تپانے کے چکر میں ویسٹ ہو رہا ہے .گو کہ انکی ایم کیو ایم کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش نرم سے نرم الفاظ میں شرمناک ہے مگر اس میں ایک نڈر پن ہے کہ یہ اپنے سچ کو ڈیفنڈ کرتے ہوئے ہر کسی سے ٹکر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں .
دونوں کو پبلک ووٹنگ فیکٹر کا کافی فائدہ ہوا ہے جس کو ان دونوں حضرات یا انکے مداحین نے سیاسی معرکہ بنانے کی کوشش کی .یہ ان دونوں کی رینکنگ میں پہلی انٹری ہے .پچھلی بار یہ دونوں بار ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکے تھے .عزیر سالار کے پوائنٹس .

فیکٹر—–فیکٹر کے ٹوٹل پوائنٹس …………..رائٹر کے حاصل کردہ پوائنٹس ……….رائٹر کے مجموعی پوائنٹس


 

سچائی —10—————-6.0————6.0


دیانت –10————-6.0————12.0


انداز تحریر –10————6.0———–18.0


توازن –10————-5.0———–23.0


تنوع –10————5.5———–28.5


جرات —10———-7.0————35.5


علمیت-10———-5.0———-40.5


برداشت –10——–4.0———–44.5


پبلک ووٹنگ -20——–20.0———  64.5




↑Total Points:100/64.5
علی سجاد شاہ کے پوائنٹس↓

فیکٹر ————-فیکٹر کے ٹوٹل پوائنٹس …………..رائٹر کے حاصل کردہ پوائنٹس ……….رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی —10—————-6.0————6.0

 


دیانت –10————-6.0————12.0


انداز تحریر –10————6.0———–18.0


توازن –10————-5.0———–23.0


تنوع –10————6.5———–29.5


جرات —10———-7.0————36.5


علمیت-10———-6.0———-42.5


برداشت –10——–4.0———–46.5


پبلک ووٹنگ -20——–18.0———  64.5



100/64.5: Total Points


9..صدف زبیریsadaf zuberi.jpg
نویں نمبر پر موجود صدف زبیری کو سنجیدہ فیس بک کے حلقے کافی انڈر ایسٹیمیٹ اور اگنور کرتے ہیں .حالانکہ خوب صورت انداز میں پر مزاح فقروں میں لمبی لمبی پوسٹس کا قرض اتار دیتی ہیں .انکی حس مزاح تعریف کے قابل ہے جو کہ عموما خواتین کا زیادہ مضبوط نکتہ نہیں سمجھا جاتا ہے .صدف کی بطور رائٹر گروتھ کیلئے لازم ہے کہ اب یہ اپنی باتوں کو ذرا وضاحت سے بیان بھی کریں کیونکہ چند جملے کچھ حد تک تو ٹھیک ہیں مگر ہر موضوع پر دو چار پر لطف جملے اس موضوع کا حق ادا نہیں کرتے .صدف پچھلی بار نمبر دس پر تھیں .یوں اس بار انہوں نے ایک درجہ ترقی پائی ہے .
صدف زبیری کے پوائنٹس کچھ یوں ہیں .

فیکٹر ————-فیکٹر کے ٹوٹل پوائنٹس …………..رائٹر کے حاصل کردہ پوائنٹس ……….رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی —10——–7.0————7.0


دیانت —10——7.0————-14.0


انداز تحریر –10——7.0———21.0


توازن –10——–7.0———-28.0


تنوع –10——–6.0———-34.0


جرات —10——6.0———-40.0


علمیت–10——-6.0——-46.0


برداشت –10——5.5——–51.5


پبلک ووٹنگ -20——17.0——-68.5


 Total Points :100/68.5


 

8.فرنود عالم


منفرد لکھاری اور کالم نگار فرنود ،آٹھویں نمبر پر ہیں .بلا شبہ انکی تحریر پڑھنے پر مجبور کرواتی ہے .انکو پڑھتے ہوئے ایسا لگتا ہے جیسے آپ کسی سنسنی خیز ڈرامے Farnood aalam.jpgکی قسط اور پھر اگلی قسط دیکھتے جا رہے ہیں .طوالت واقعی ہی فرنود کی تحریر کا مسلہ ہے .یہ ایک بات سے آغاز کرتے ہیں اور اسکے بعد ،قاری کو بھول بھلیوں میں گم کر کے ،جادوگر کی طرح اپنی پٹاری سے کبوتر نکال لاتے ہیں اور اکثر وہ کبوتر اڑ بھی جاتا ہے .فضول کا ٹھٹہ پن،شغل انداز ،انکی تحریروں کو کبھی کبھار بے وقعت بنا دیتا ہے .کبھی کبھار ایسا لگتا ہے یہ ذہنی اور فکری طور پر کچھ شخصیت کے اسیر ہی رہنا چاھتے ہیں .ان کی قید سے آزاد نہیں ہونا چاھتے .فرنود پچھلی بار ٹاپ ٹین میں شامل نہ ہو سکے تھے .
فرنود کے پوائنٹس

فیکٹر ————-فیکٹر کے ٹوٹل پوائنٹس …………..رائٹر کے حاصل کردہ پوائنٹس ……….رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی —10——–7.0———7.0


دیانت —10———7.0——–14.0


انداز تحریر –10——–7.5——–21.5


توازن –10——–7.0———-28.5


تنوع –10———6.0———-34.5


جرات —10——–7.0———41.5


علمیت–10———7.0——–48.5


برداشت –10——-6.5———55.0


پبلک ووٹنگ -20——-14.0——-69.0


 Total Points :100/69.0

7.عظیم الرحمان عثمانی
ساتویں نمبر پر موجود عظیم الرحمان عثمانی کی تحریر اور خیالات میں جو پختگی اور وسعت نظر آتی ہے اسکا نسبتاً فیس بک پر بہت زیادہ زبان زد عام نہ ہونا حیران Azeem ur rehman usmaniکن ہے .حقیقت میں عظیم مذہب ،الحاد،معاشرت اور فلسفے پر خوب لکھتے ہیں .عظیم کی تحریر کی سنجیدگی کبھی کبھار زیادہ ہی بوجھل ہو جاتی ہے .یہ اپنا زیادہ تر وقت الحاد پر برباد کر رہے ہیں .برباد اس لئے کہ اردو میں الحاد کے نام پر بیہودہ پھکڑ پن چل رہا ہے جن کا جواب دینا ہی اپنے آپکو گرانا ہے .بہت کم لوگ حقیقی سوال اٹھا رہے ہیں لیکن انکی اکثرت انگلش میں لکھتی ہے .مغرب میں بھی ایتھیسٹ طبقہ بہت جاندار ہے ابھی تک ہمارے فکری حلقے اس درجے کی سوچ اور سوالات کو کھلے عام بحث کیلئے نہیں رکھ پا رہے کہ ایمان جانے کے فتوے لگنے کا خوف لاحق ہوتا ہے .عظیم کی بھی یہ پہلی انٹری ہے .
عظیم کے پوائنٹس

فیکٹر ————-فیکٹر کے ٹوٹل پوائنٹس …………..رائٹر کے حاصل کردہ پوائنٹس ……….رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی —10——–7.5——-7.5


دیانت —10——-7.0——–14.5


انداز تحریر –10——7.0———21.5


توازن –10———7.0———28.5


تنوع –10——–6.5———35.0


جرات —10——–7.0——–42.0


علمیت–10——7.0———49.0


برداشت –10——-6.5——-55.5


پبلک ووٹنگ -20——-14.0——69.5


 Total Points :100/69.5

6.محمد اشفاق
کسی حد تک اپنے آپ کو انتہائی محدود اور سلیکٹو رکھنے والے چھٹے نمبر پر موجود اشفاق ،باوجود کوشش کے اب چھپے نہیں رہ M.Ishfaqسکیں گے .عمدہ تجزیہ کرنے کی صلاحیت،متنوع موضوعات کو سمجھ کر ان پر لکھنے کی صلاحیت اور اس پر رواں انداز تحریر جس میں اپنائیت ریڈر کو اپنی جانب کھینچتی ہے ،یہ کوالٹیز انکو فیس بک پر زیادہ پرائویٹ نہیں رہنے دیں گیئں .اشفاق کو تھوڑا اوپن ہو کر اپنے تعلقات اور اپنی مروت سے اوپر اٹھ کر بھی لکھنا ہو گا تاکہ اپنے ذہن کا بہترین استمعال کر سکیں .اشفاق پچھلی بار ساتویں نمبر پر تھے .یوں انہوں نے ایک درجہ ترقی کی ہے .
محمد اشفاق کے پوائنٹس

فیکٹر ————-فیکٹر کے ٹوٹل پوائنٹس …………..رائٹر کے حاصل کردہ پوائنٹس ……….رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی —10——–8.0——–8.0


دیانت —10——–8.0———16.0


انداز تحریر –10——8.0———24.0


توازن –10———8.0———-32.0


تنوع –10———-6.5———38.5


جرات —10———-7.0——-45.5


علمیت–10——-7.0———-52.5


برداشت –10——-7.5——–60.0


پبلک ووٹنگ -20——-10———70.0


100/70.0 Total Points :


5.ادریس آزادIdrees Azad
پانچویں نمبر پر شاعر ،استاد ،فلسفی اور لکھاری ،ادریس آزاد موجود ہیں .میں حیران ہوں کہ اب تک انکو فیس بک پر ویسی مقبولیت کیوں نہ مل سکی جو انکا حق ہے .ادریس آزاد حقیقی معنوں میں ایک آرٹسٹ ہیں ،ایک فلسفی ہیں ایک تخلیق کار ہیں ایک سوچنے ،غور و فکر والے انسان ہیں .انکی پوسٹس سوچ کے نئے نئے دریچے کھولتی ہیں .انکا انداز ،چلتے پھرتے اپنے آپ سے باتیں کرنے والا ہوتا ہے جو انسان ،خدا ،زندگی ،اور جذبات پجیسے گنجلک موضوعات پر بہت بھلا اور آسان لگتا ہے .مذاہب کے عقائد پر بہت نرم سے لہجے میں بہت سخت اور موزوں سوال کھڑے کرتے ہیں .لیکن محسوس ہوتا ہے کہ انکی تحریریں انسان کو کنفیوزن میں مبتلا کر سکتی ہیں .یہ سوال تو خوب کرتے ہیں باتوں کی وضاحت بھی خوب کرتے ہیں مگر آخر میں بہت کچھ تشنہ رہ جاتا ہے جو اضطراب کا سبب بنتا ہے .ادریس آزاد کی یہ پہلی انٹری ہے .
ادریس آزاد کے پوائنٹس

فیکٹر ————-فیکٹر کے ٹوٹل پوائنٹس …………..رائٹر کے حاصل کردہ پوائنٹس ……….رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی —10——-8.0———-8.0


دیانت –10——8.0——–16.0


انداز تحریر –10——8.0——–24.0


توازن –10——–8.0———32.0


تنوع –10——-6.5———38.5


جرات —10——-8.0———46.5


علمیت–10——-8.5———55.0


برداشت –10——-7.5——–62.5


پبلک ووٹنگ -20——-8.0——–70.5


 Total Points :100/70.5


4.طفیل ہاشمیTufail hashmi
چوتھے نمبر پر موجود بزرگ لکھاری ،ٹیچر اور محقق ،ہاشمی صاحب ایک علمی شخصیت ہیں جن کا فیس بک جیسے نوجوانوں کے پلیٹ فارم پر آنا اور فری اسکا بہترین استمعال کرنا ہی انکی دانائی کا مظہر ہے .انکی خاصیت ہے کہ یہ نہ تو بہت مختصر لکھتے ہیں اور نہ ہی بہت طویل ،یہ انکی خاصیت ہے کہ اپنی پوسٹس کو ایک حد سے زیادہ نہیں بڑھنے .دیتے .اس سے انکے مزاج کا بھی بخوبی اندازہ ہوتا ہے .توازن اور برداشت انی تحریر سے عیاں ہے .ہاشمی صاحب کا انداز اکثر نصیحت کا ہوتا ہے جو ہر وقت طبعیت کو نہیں بھاتا .آپ پچھلی بار پانچویں نمبر پر تھے .اس بار ایک درجے آگے ہیں .
طفیل ہاشمی کے پوائنٹس

فیکٹر ————-فیکٹر کے ٹوٹل پوائنٹس …………..رائٹر کے حاصل کردہ پوائنٹس ……….رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی —10——7.5———7.5


دیانت —10——8.0——–15.5


انداز تحریر –10——6.0——–21.5


توازن –10——–8.0———29.5


تنوع –10——6.0———–35.5


جرات —10—–7.0———42.5


علمیت–10——8.0——-50.5


برداشت –10——-7.0——-57.5


پبلک ووٹنگ -20——14.0——-71.5


100/71.5: Total Points


3.قاری حنیف ڈارQari Hanif dar
تیسرے نمبر پر موجود قاری صاحب فیس بک کے رائٹرز کے کنگ ہیں .فیس بک پر ان سے زیادہ مقبول اور ان سے زیادہ کنٹروورشل شائد کوئی نہیں ہے .قاری حنیف ڈار صاحب کی خاصیت انکا سوال کرنے ،اور پھر انکے جواب پیش کرنے کی صلاحیت ہے .قاری صاحب کی شخصیت کی ایک اور انفرادیت یہ ہے کہ آپ بیک وقت مذہبی اور سیکولر طبقات کی مخالفت کا سامنا کرتے رهتے ہیں .قاری صاحب ایک ٹاپک کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور پھر اپنی ساری توانائیاں اس پر لگا دیتے ہیں تحریر سے معلوم ہوتا ہے کہ شخصیت میں تحرک ہے انرجی ہے .بہت سے اسلامی ،تاریخی فقہی معاملات پر قاری صاحب کی رائے جو بھی ہو جو کہ اکثر دوسروں سے بہتر ہوتی ہے صرف اسکا ہونا ہی بہت سوں کے لئے ایک بہت بڑی سہولت ہے .قاری صاحب کی ایک اور خاصیت اکثر گو مگو اور گول مول قسم کا سٹینڈ لینا ہے کئی معاملات پر سمجھ نہیں آتی کہ یہ اسکی تائید کر رہے ہیں یا اسکا انکار ؟قاری صاحب پچھلے ماہ کی رینکنگ میں موجود نہ تھے .
قاری حنیف ڈار کے پوانٹس

فیکٹر ————-فیکٹر کے ٹوٹل پوائنٹس …………..رائٹر کے حاصل کردہ پوائنٹس ……….رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی —10——–8.0——–8.0


دیانت —10——-8.0———16.0


انداز تحریر –10——7.5——–23.5


توازن –10——6.0———-29.5


تنوع –10——-6.0——–35.5


جرات —10——–7.5——43.0


علمیت–10——–7.5——–50.5


برداشت –10———6.0——-56.5


پبلک ووٹنگ -20——16.0———72.5


100/72.5   :Total Points


2.نسیم کوثرNaseem Kausar
دوسرے نمبر پر براجمان ،صنف نازک کی ترجمان ،اور جرات میں بہت سے مردوں سے میلوں آگے نسیم کوثر ،در اصل جتنی فیس بک پرمقبول ہیں اتنی ہی بدنام بھی ہیں .انکی شہرت اور بد نامی کی وجہ ایک ہی ہے یعنی کہ یہ ایک خاتون ہیں .اگر کوئی مرد ان جیسی باتیں کر رہا ہوتا تو زیادہ سے زیادہ اسکو بے باک کہہ دیا جاتا مگر جس جرات اور بے باکی سے نسیم متفرق اور ٹیبو موضوعات پر سچ بولتی ہیں .اس پر فیس بک پر انکے بارے میں ایک غلط تاثر پھیلا ہوا ہے .حالانکہ انکی تحریر سے انکی ذہانت اور ،مشاہدے کی صلاحیتوں کا زبردست اظہار ہوتا ہے .تحریر کی بیباکی اور کاٹ کو صرف خاتون ہونے کو وجہ سے منفی معنوں میں لینا در اصل نسیم کوثر کی تحریر کو بالواسطہ درست ثابت کرتا ہے ..بنیادی طور پر یہ تمام خواتین لکھاریوں سے مختلف ہیں جو فیس بک پر موجود ہیں .یہ انفرادیت کبھی کبھار ان پر بہت زیادہ حاوی ہو جاتی ہے اور یہ کچھ توازن کھو دیتی ہیں .انکو چاہئے کہ اپنے آپ کو صنف نازک کے کارنر میں قید کرنے کے بجائے ،ایک اچھے لکھاری کے آگے موجود وسعتوں کو سمیٹ لیں .نسیم بھی پچھلے ماہ رینکنگ میں جگہ نہ بنا سکیں تھیں .
نسیم کوثر کے پوائنٹس

فیکٹر ————-فیکٹر کے ٹوٹل پوائنٹس …………..رائٹر کے حاصل کردہ پوائنٹس ……….رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی —–10——-8.5——–8.5


دیانت —10———8.0——-16.5


انداز تحریر –10——–7.5———24.0


توازن –10———8.0——–32.0


تنوع –10———-7.5——-39.5


جرات —10——–8.5——-48.0


علمیت–10———-7.5——-55.5


برداشت –10——-7.5———63.0


پبلک ووٹنگ -20——-10.0——–73.0


100/73.0 : Total Points


.ڈاکٹر عاصم الله بخشAsim allah bakhsh
پہلے نمبر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے ڈاکٹر صاحب اس ماہ بھی پہلے نمبر پر ہیں .ڈاکٹر صاحب کا بہترین نکتہ انکا فہم اور ادراک ہے .یہ بات کی تہہ تک پہنچ کر اس مسلے کی جڑ اور اس سے پیوست مخلتف پہلوؤں کو اندھیرے سے اٹھا کر فیس بک پوسٹ کی چکا چوند روشنی میں لے آتے ہیں .اندازتحریر میں روانی ہے .ایک شفقت اور ٹھہراؤ انکی تحریر سے عیاں ہوتا ہے .دوسرا انکو اپنے دلائل پر پختہ یقین اور اعتبار نظر آتا ہے .کسی حد تک وہ کاٹ اور بے باکی کی کمی ہے جو ان جیسے لکھاری میں تھوڑی زیادہ ہونی چاہئے تھی .
ڈاکٹر صاحب کے پوائنٹس

فیکٹر ————-فیکٹر کے ٹوٹل پوائنٹس …………..رائٹر کے حاصل کردہ پوائنٹس ……….رائٹر کے مجموعی پوائنٹس
سچائی —10————8.0———–8.0


دیانت– 10—–8.0————16.0


انداز تحریر –10——7.0———–23.0


توازن –10.———8.5———-31.5


تنوع –10———7.0———38.5


جرات —10——–7.0———45.5


علمیت–10——8.0———53.5


برداشت –10——-8.0——–61.5


پبلک ووٹنگ -20——-15.0——-76.5


 Total Points :100/76.5

Advertisements

4 thoughts on “فیس بک اردو رائٹرز کی فروری کی تازہ “آرچر آئی “رینکنگ جاری .ٹاپ ٹین رائٹرز کون ہیں ؟

  1. قاری حنیف ڈار صاحب کا نام یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی. ان کا لکھنے کا انداز بہت خوب صورت ہے. اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ. آمین

    Liked by 1 person

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s