٩ فیکٹرز جن پر آرچر آئی فیس بک اردو رائٹرز کی رینکنگ بنائی گئی ہے .

اردو فیس بک رائٹرز کی رینکنگ ان نو فیکٹرز پر بنائی گئی ہے .
سچائی
سچائی کا فیصلہ مصنف کردہ حقائق اور فیکٹس کرے گی .اسکا شخصیت سے یا ذاتی سچائی سے کوئی واسطہ نہیں بلکہ تحریر سے تعلق ہے .یعنی کہ لکھاری سچ کو پہلی ترجیح سمجھتا ہے یا نہیں ؟ کیا اسکا مقصد لفاظی یا جذبات نگاری ہے ؟یا وہ حقائق پر اپنی بات کی عمارت کھڑی کرتا ہے ؟سچائی کے ٹوٹل ١٠ پوائنٹس ہوں گے .
دیانت
دیانت رائٹر کی شخصی نہیں بلکہ اسکی تحریر اور الفاظ کی ہو گی .کیا رائٹر خلوص اور دیانت سے لکھ رہا ہے یا محض گیلری کو خوش کرنے کیلئے؟ کیا اسکا کوئی پس پردہ ایجنڈا ہے یا لوگوں کی بہتری یا سیکھنے کا جذبہ؟کیا وہ اپنی بات کہتے ہوئے ،دیانت داری کو پہلی ترجیح سمجھتا ہے کہ نہیں ؟دیانت کے بھی ٹوٹل ١٠ پوائنٹس ہوں گے .
انداز تحریر
انداز تحریر کیسا ہے ؟ دلچسپ ہے یا بورنگ؟ بوجھل یا سنسنی خیز ؟ حس مزاح موجود ہے یا نہیں ؟لوگ انگیج ہوتے ہیں یا نہیں ؟ انداز تحریر کے ٹوٹل ١٠ پوائنٹس ہوں گے .
توازن
کیا تحریر میں تعصب ہے یا نہیں ؟ غیر جانبداری ہے یا نہیں ؟تجزیئے کرتے وقت عقل اور جذبات کا توازن رہتا ہے یا نہیں ؟ کسی ایک نظریے یا شخصیت کی جانب بہت زیادہ جھکاؤ ہے یا نہیں ؟توازن کے بھی ١٠ پوائنٹس ہوں گے .
تنوع
کیا موضوعات میں ورسٹیلٹی ہے یا نہیں ؟ کیا چند ایک گنے چنے ٹاپکس پر لکھنے کا رجحان ہے یا وسیع رینج ہے ؟کیا لکھنے والے کی صلاحیت اور فکر محدود ہے یا نہیں ؟تنوع کے بھی ١٠ پوائنٹس ہوں گے .
جرات
کیا مصنف سوال اٹھانے کی جرات رکھتا ہے ؟ کیا وہ بروقت سچ بولنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں ؟ کیا وہ ٹائمنگ والی جرات کا مظاہرہ کرتا ہے یا شائقین کی تالیوں والی جرات کا ؟کیا اسکی باتوں اور سوالات سے پڑھنے والے سوچنے پر مجبور ہیں یا نہیں ؟جرات کے بھی ١٠ پوائنٹس ہوں گے .
علمیت
کیا رائٹر کی تحریر کوئی معلومات دے رہی ہے ؟کچھ سیکھنے کچھ سمجھنے کا موقع مل رہا ہے یا نہیں ؟ کیا صرف لفاظی اور شغل ہے ؟ لوگوں کو علم مل رہا ہے ؟انکا کوئی فائدہ یا نفع ہو رہا ہے ؟علمیت کے بھی ١٠ پوائنٹس ہوں گے .
برداشت
کیا لکھاری کا اپنا رویہ کیسا ہے ؟ کیا وہ تنقید اور تعریف دونوں کو برداشت کرنا جانتا ہے ؟ کیا وہ اپنی بات کو لوگوں کو صبر سے سمجھا سکتا ہے ؟برداشت کے بھی ١٠ پوائنٹس ہوں گے .
پبلک ووٹنگ
اس فیکٹر میں حتمی رینکنگ سے ایک ہفتہ قبل فیس بک کے قارئین سے انکے پسندیدہ رائٹر کے متعلق ووٹ لیا گیا .اس سے لکھاریوں کی عوامی پسندیدگی کو کو جانچنے میں مدد ملے گی

.

Advertisements

2 thoughts on “٩ فیکٹرز جن پر آرچر آئی فیس بک اردو رائٹرز کی رینکنگ بنائی گئی ہے .

  1. Pingback: فیس بک اردو رائٹرز کی فروری کی تازہ “آرچر آئی “رینکنگ جاری .ٹاپ ٹین رائٹرز کون ہیں ؟ |

  2. Pingback: فیس بک اردو رائٹرز کی فروری کی تازہ “آرچر آئی “رینکنگ جاری .ٹاپ ٹین رائٹرز کون ہیں ؟ – ArcherEye

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s