ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے میری پندرہ رکنی ٹیم .کون اندر اور کون باہر ؟ ثاقب ملک

اوپنرز

میں نے دو خالص اوپنرز پر اکتفا کیا ہے .حفیظ اور شرجیل اوپنگ کریں گے اور ضرورت پڑنے پر سرفراز سے اوپننگ کرائی جا سکتی ہے .یوں بھی انڈین پچز پر اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اوپننگ وقتی ضرورت کے تحت اکثر کھلاڑی کر سکتے ہیں .یہاں پر احمد شہزادڈراپ کیا گیا ہے .گو کہ احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں نبستا بہتر پرفارم کیا ہے مگر انکی ماضی کی انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی فارم اتنی نا قص ہے کہ انکی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی .لیکن کپتان آفریدی اپنے یار کیلئے لابنگ کر رہے ہوں گے اور ممکن ہے انہیں فائنل ٹیم میں سلیکٹ بھی کروا لیں .افوا ہ یہ چل رہی ہے کہ خرم منظور کو ٹیم میں ڈالا جا سکتا ہے .میرے خیال میں خرم کی پرفارمنس تو پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ اور “اے ” ٹیم کے ساتھ اچھی ہے مگر انہوں نے بین القوامی کرکٹ میں ہمیشہ مایوس کیا ہے .اب بھی پریشر میں ان سے زیادہ توقعات نہیں لگائی جا سکتیں .اسکے بر عکس میں شرجیل کو منختب کروں گا .شرجیل کے پاس ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی جارحانہ گیم ہے اسکے پاس عمدہ سٹروکس اور ٹائمنگ ہے ،وہ پاکستانی ٹیم کو طوفانی سٹارٹ دے سکتا ہے .بیٹنگ پچز پر اسکی کسی حد تک بلکہ کافی کمزور تکنیک اپنی جان بچا سکتی ہے .
مڈل آرڈر

مڈل آرڈر میں تین بیسٹمین ہیں .میں نے صہیب مقصود،رضوان افتخار وغیرہ کو ڈراپ کر دیا ہے .شعیب ملک،بابر اعظم اور عمر اکمل مڈل آرڈر میں کھیلیں گے .ملک کی جگہ پکی ہے اس پر کوئی ڈیبیٹ نہیں ہے .بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ابھی تک مایوس کیا ہے مگر انکی نیو زی لینڈ میں عمدہ پرفارمنس انکی سلیکشن کا تقاضا کر رہی ہے .عمر اکمل نے ایک طوفانی اننگز کھیل کر اپنا کیس مضبوط کر لیا ہے .یوں بھی عمر اکمل ایک آدھ اچھی اننگز ہی کھیلتے ہیں مگر سپنرز کو اچھا کھیلنے کی اہلیت اور مقصود اور رضوان اور افتخار سے زیادہ سٹروکس ہونے کی وجہ سے انکو سلیکٹ کیا ہے .
آل راؤنڈر ز

پاکستانی ٹیم کی خوش قسمتی ہے کہ اسکے پاس کافی اچھے سپننگ آل راؤنڈر ز ہیں .میں نے آفریدی ،عماد ،نواز،اور انور علی کو بطور آل راونڈر چنا ہے .نواز نے پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھا کر اپنی اہلیت منوا لی ہے .وہ با آسانی ٹاپ سکس میں بیٹنگ کر کے چار اوور میں نکال کر دے سکتے ہیں .انور علی کی بولنگ میں اتنی جان تو نہیں لگتی کہ وہ بڑے بڑے ہیٹرز کو کنٹرول کر سکیں مگر انکی لیٹ ہیٹنگ بہت امپورٹنٹ ہے.عماد کی جگہ بھی کنفرم ہے .آفریدی تو کپتان ہیں .وہ بھی کنفرم ہیں .
فاسٹ بولرز

میں نے چار فاسٹ بولرز ٹیم میں رکھے ہیں .پانچویں سیمر انور علی ہوں گے .فاسٹ بولنگ ہمارا مضبوط شعبہ ہے لیکن اسکی پرفارمنس شرمناک ہے .وہاب ،عامر ،عرفان اور سہیل خان میرے چار فاسٹ بولرز ہوں گے .میں نے عمر گل اور راحت کو ڈراپ کیا ہے اور رومان رئیس کو بھی میں انٹرنیشنل قابلیت کا بولر نہیں سمجھتا وہ صرف سلو پچز پر کامیاب ہو سکتے ہیں .عمر گل کی پرفارمنس اچھی نہیں نہ انکی فٹنس بہت اچھی ہے .راحت ٹی ٹونٹی کے بولر نہیں ہیں .ہمیں ایک دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کی ضرورت ہے جو آخری اوور بھی اچھے کرا سکے اور سہیل خان میں یہ صلاحیت ہے .اگر وہ مکمل فٹ ہیں تو انکو ٹیم میں ہونا چاہئے .عرفان کی پرفارمنس بھی زیادہ اچھی نہیں مگر وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی تک مکمل فٹ ہو جائیں گے تو انکی پرفارمنس میں بہتری آ جائے گی .عامر اور وہاب بھی کوئی بہت اچھی کارکردگی نہیں دکھا پا رہے مگر انکو بھی چانس ملنا چاہئے کہ ان سے اچھا بولر کوئی نظر نہیں آ رہا .
سپنرsaeed ajmal
میں نے ذولفقار بابر ،اور محمد اصغر کے بجائے سعید اجمل کو بطور سپیشلسٹ سپنر ڈالا ہے .پاکستان کے پاس پہلے ہی عماد ،نواز کی شکل میں دو لفٹ آ رم سپنرز ہوں گے اس لئے ایک دائیں ہاتھ کے آف سپنر کی ضرورت ہے اور اجمل نے پی ایس ایل میں دکھا دیا ہے کہ وہ اب بھی مفید ہو سکتے ہیں گو کہ شاید اب وہ میچ ونر کا کردار تو نہ ادا کر سکیں .آفریدی بھی ایک اور سپین آپشن ہیں تو پاکستان کے پاس چار اچھے سپنرز ہوں گے .اصغر میں کافی ٹیلینٹ ہے مگر اتنے زیادہ لیفٹ آرم سپنرز ایک ٹیم میں نہیں ڈالے جا سکتے .
وکٹ کیپرsarfraz ahmed
سرفراز ایک ہی سپیشلسٹ وکٹ کیپر ہوں گے .اگر انہیں کوئی انجری ہو گئی تو عمر اکمل بھی کیپینگ کر سکتے ہیں .رضوان کی ٹیم میں جگہ نہیں بن رہی نہ انکی کوئی خاص کارکردگی ہے .
یہ ٹیم اس قابل ہے کہ اگر کپتانی اور کوچنگ میں حماقتیں نہ ہوں تو سیمی فائنل تک تو کنفرم جا سکتی ہے.

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s